’’ بیسٹ‘‘ کی بسوں کے کوڈز کا مقصد بسوں کی قسم، سروس کی رفتار، اسٹاپس کی تعداد اور سہولت کی سطح کو واضح طور پر ظاہر کرنا ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: June 12, 2026, 3:49 PM IST | Mumbai
’’ بیسٹ‘‘ کی بسوں کے کوڈز کا مقصد بسوں کی قسم، سروس کی رفتار، اسٹاپس کی تعداد اور سہولت کی سطح کو واضح طور پر ظاہر کرنا ہوتا ہے۔
ممبئی جیسے بڑے اور مصروف شہر میں روزانہ لاکھوں افراد سفرکیلئے عوامی ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں اور اس نظام میں ’’بیسٹ‘‘ (BEST) بس سروس ایک بنیادی اور اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ ’’ بیسٹ‘‘ کی بسوں میں مخصوص کوڈز د یئے جاتے ہیں جیسے’ A‘، ’ C‘، ’ LTD‘، ’EXP‘ اور’ SPL‘ وغیرہ، کیوں؟
ان کوڈز کا مقصد
’’ بیسٹ‘‘ کی بسوں کے کوڈز کا مقصد بسوں کی قسم، سروس کی رفتار، اسٹاپس کی تعداد اور سہولت کی سطح کو واضح طور پر ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ یہ کوڈز مسافروں کیلئےایک ’’شارٹ فارم شناختی نظام‘‘ (Identification System) ہیں تاکہ وہ فوراً سمجھ سکیں کہ کون سی بس ان کے سفر کیلئے مناسب ہے۔
یہ بھی پڑھئے: آتش فشانی پتھر’پیومس‘ پانی پر تیرتا ہے، کیوں؟
’’A‘‘ کوڈ (Air Conditioned )
’’A‘‘ کوڈ عام طور پر ایئر کنڈیشنڈ (اے سی) بسوں کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ بسیں نسبتاً آرام دہ سفر فراہم کرتی ہیں اورکرایہ عام بسوں سے زیادہ ہوتا ہے۔
’’C‘‘ کوڈ (Corridor)
یہ عام بسوں کی نسبت کم اور صرف اہم اسٹاپس پر رکتی ہیں۔ یہ کوڈشہر کے اندر مخصوص یا منتخب روٹس کی بسوں کیلئے ہوتا ہے۔
’’LTD‘‘ کوڈ (Limited)
یہ لمیٹڈ اسٹاپ بسیں ہیں (عام طور پر سرخ نمبروں میں لکھی جاتی ہیں )۔ یہ ممبئی لوکل ٹرین کی ’’فاسٹ ٹرین‘‘ کی طرح ہوتی ہیں، جو ہر اسٹاپ پر رکنے کے بجائے مخصوص اور بڑے اسٹاپس پر ہی رکتی ہیں تاکہ وقت بچایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھئے: خراب یا پرانے انڈے پانی پرتیرتے ہیں، کیوں؟
’’EXP‘‘ کوڈ (Express Service)
یہ ایکسپریس سروس ہے۔ یہ بہت طویل فاصلے طے کرتی ہیں یا ہائی ویز اور ایکسپریس ویز کا استعمال کرتی ہیں، اور ان کے اسٹاپس کا وقفہ زیادہ ہوتا ہے۔
’’SPL‘‘کوڈ (Special Service)
یہ بسیں عام طور پرکسی خاص موقع یا ضرورت کیلئے چلائی جاتی ہیں۔ رش کے اوقات میں اضافی سروس کے طور پر ہوتی ہیں۔ کسی خاص روٹ یا ایونٹ کے مطابق چل سکتی ہیں۔ مستقل روٹ بسوں سے مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔ یہ کوڈ ظاہر کرتا ہے کہ بس’’عام شیڈول سے ہٹ کر خاص مقصد‘‘ کیلئے ہے۔
نظام کی شفافیت اور آسانی
کوڈز کے ذریعے بس سروس زیادہ شفاف بن جاتی ہے۔ مسافر صرف کوڈ دیکھ کر ہی سمجھ جاتے ہیں کہ بس کی نوعیت کیا ہے، جس سے الجھن کم ہوتی ہے اور غلط بس میں بیٹھنے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ مزید یہ شہری ٹرانسپورٹ پلاننگ میں بھی مدد دیتا ہے کیونکہ انتظامیہ کو معلوم ہوتا ہے کہ کون سی بس زیادہ استعمال ہو رہی ہے اور کہاں اضافی سروس کی ضرورت ہے۔