Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیشتر فٹبالر میدان میں پانی پینے کے بجائے کلی کر دیتےہیں، کیوں؟

Updated: May 16, 2025, 3:07 PM IST | Mumbai

فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے۔اس کھیل اور کھلاڑیوں کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ فٹبال کے کئی کھلاڑی عالمی شہرت یافتہ ہیں جن پر سبھی کی نگاہیں مرکوز رہتی ہیں۔

Footballers use brushing as a scientifically based strategy. Photo: INN
فٹبالرز کلی کرنے کو سائنس پر مبنی ایک حکمتِ عملی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے۔اس کھیل اور کھلاڑیوں کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ فٹبال کے کئی کھلاڑی عالمی شہرت یافتہ ہیں جن پر سبھی کی نگاہیں مرکوز رہتی ہیں۔فٹبال کے کئی بین الاقوامی مقابلے ذوق و شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔ فٹبال کا میچ دیکھنے کے دوران کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ زیادہ تر فٹبالرز میدان میں پانی پینے کے بجائے کُلی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں،کیوں؟

ایسا کرنے کی سائنسی وجہ
اس عمل کو ’’کاربوہائیڈریٹ ماؤتھ رنس‘‘ (Carbohydrate Mouth Rinse) کہا جاتا ہے۔کئی تحقیقی مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کھلاڑی کاربوہائیڈریٹس والے مشروب (جیسے اسپورٹس ڈرنک) سے صرف کلی کریں اور نگلیں نہیں، تب بھی دماغ کو یہ اشارہ ملتا ہے کہ توانائی حاصل ہو رہی ہے، جس سےدماغ میں موٹیویشن بڑھتا ہے،تھکن کا احساس کم ہوتا ہے اورکھلاڑی کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔یہ تکنیک خاص طور پر اس وقت مفید ہوتی ہے جب کھلاڑی بھر پیٹ یا پانی کے زیادہ استعمال سے بچنا چاہتے ہوں۔

یہ بھی پڑھئے: کریئر کا انتخاب کچھ الگ کچھ نیا، دیکھئے ۲۴؍ کورسیز کی تفصیل

پیٹ بھرنے یا بدہضمی سے بچاؤ
کھیل کے دوران زیادہ پانی پینے سےپیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ دوڑتے یا چھلانگ لگاتے وقت الٹی یا متلی کا خطرہ ہوتا ہے جس سے کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔اس لئے کھلاڑی اکثر کلی کر کے تازگی حاصل کرتے ہیں لیکن پانی گھونٹتے نہیں۔

منہ کی خشکی اور تازگی کا احساس
شدید دوڑ دھوپ اور سانس لینے کے باعث منہ خشک ہو جاتا ہے۔ کلی کرنے سے کھلاڑیوں کے منہ میں تازگی آتی ہے،زبان اور گلے کو وقتی راحت ملتی ہے اوربولنے یا چیخنے میں آسانی ہوتی ہے ۔
وقت کی کمی اور فوری ریفریشمنٹ
یہ کھیل بغیر رکاوٹ جاری رہتا ہے اور پانی پینے کا وقت محدود ہوتا ہے۔ ایسے میںکلی کرنا تیز تر ہوتا ہے۔اس سے کھلاڑیوں کو کم وقت میں زیادہ افادیت حاصل ہوتی ہے۔
جسمانی توازن کا خیال
کبھی کبھار کھلاڑی صرف کلی کر کے جسم میں اضافی سیال جانے سے بچتے ہیں، تاکہ نمکیات کا توازن بگڑنے نہ پائے، خاص طور پر اگر وہ پہلے ہی سے مناسب مقدار میں پانی پی چکے ہوں۔یہ عمل ان کی جسمانی کارکردگی کو بہتر بنانے اور کھیل کے تقاضوں کو پورا کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK