ہم روزمرہ زندگی میں یہ مشاہدہ کرتے ہیں کہ جب کہیں عطر چھڑکا جاتا ہے یا پھول کھلتے ہیں تو ان کی خوشبو چند لمحوں میں اردگرد میں پھیل جاتی ہے اور دور بیٹھے لوگ بھی اسے محسوس کرنے لگتے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 13, 2026, 10:43 AM IST | Mumbai
ہم روزمرہ زندگی میں یہ مشاہدہ کرتے ہیں کہ جب کہیں عطر چھڑکا جاتا ہے یا پھول کھلتے ہیں تو ان کی خوشبو چند لمحوں میں اردگرد میں پھیل جاتی ہے اور دور بیٹھے لوگ بھی اسے محسوس کرنے لگتے ہیں۔
ہم روزمرہ زندگی میں یہ مشاہدہ کرتے ہیں کہ جب کہیں عطر چھڑکا جاتا ہے یا پھول کھلتے ہیں تو ان کی خوشبو چند لمحوں میں اردگرد میں پھیل جاتی ہے اور دور بیٹھے لوگ بھی اسے محسوس کرنے لگتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ خوشبو ایک جگہ سے نکل کر پورے ماحول میں پھیل جاتی ہے، کیوں؟
خوشبو کیا ہوتی ہے؟
خوشبو دراصل کسی مادّے سے خارج ہونے والے نہایت باریک کیمیائی ذرات ہوتے ہیں۔ یہ ذرات اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ہماری آنکھ انہیں نہیں دیکھ سکتی مگر ہماری ناک میں موجود سونگھنے والے اعصاب انہیں فوراً محسوس کر لیتے ہیں۔ عطر، پھول، غذا یا مٹی کی خوشبو سب مخصوص کیمیائی سالمات کے تامل سے وجود میں آتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: قطبین میں برف سال بھر جمی رہتی ہے، کیوں؟
سالمات کی مسلسل حرکت
تمام مادّوں کے سالمات مسلسل حرکت میں رہتے ہیں، خاص طور پر گیس میں۔ چونکہ خوشبو کے ذرات بھی گیس کی شکل میں ہوتے ہیں، اس لئے وہ رک کر نہیں رہتے بلکہ ہر سمت میں حرکت کرتے رہتے ہیں۔ یہی مسلسل حرکت خوشبو کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میںاہم کردار ادا کرتی ہے۔
انتشاری عمل (Diffusion)
خوشبو کے پھیلنے کا سب سے اہم سبب انتشار کہلاتا ہے۔ انتشار وہ عمل ہے جس میں کسی مادّے کے ذرات زیادہ ارتکاز (جہاں ذرات زیادہ ہوں) سے کم ارتکاز (جہاں ذرات کم ہوں) کی طرف خود بخود پھیل جاتے ہیں۔ مثلاًجب کسی کمرے میں عطر چھڑکا جاتا ہے تو ابتدا میں خوشبو ایک جگہ زیادہ ہوتی ہے، پھر آہستہ آہستہ پورے کمرے میں پھیل جاتی ہے۔
ہوا کے سالمات کا کردار
ہوا خود بھی مختلف گیسوں کے سالمات پر مشتمل ہوتی ہے جو مسلسل حرکت میں رہتے ہیں۔ خوشبو کے سالمات ہوا کے سالمات سے ٹکراتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اور زیادہ دور تک پھیل جاتے ہیں۔ اگر ہوا چل رہی ہو تو یہ عمل اور تیز ہو جاتا ہے، اسی لئے کھلی جگہ پر خوشبو جلدی پھیل جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بادل ہلکے ہونے کے باوجود نہیں گرتے، کیوں؟
درجہ حرارت کا اثر
درجہ حرارت بڑھنے سے سالمات کی حرکت تیز ہو جاتی ہے۔ اسی لئے گرم ماحول میں خوشبو زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے، جبکہ سرد ماحول میں اس کا پھیلاؤ سست ہو جاتا ہے۔ مثلاً گرم چائے یا کھانے کی خوشبو فوراً محسوس ہو جاتی ہے مگر ٹھنڈی چیزوں کی خوشبو نسبتاً کم ہوتی ہے۔
انسانی ناک اور خوشبو کی پہچا ن
جب خوشبو کے ذرات ہوا کے ذریعے ناک تک پہنچتے ہیں تو وہ سونگھنے والے خلیات کو متحرک کرتے ہیں جو دماغ کو پیغام بھیجتے ہیں، اور ہم خوشبو کو محسوس کر لیتے ہیں۔