Inquilab Logo

خواتین خود کو صحتمند رکھنے کیلئے یہ رہنما اصول اپنائیں

Updated: March 08, 2024, 3:54 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

ماہرین کے مطابق خواتین بہت دباؤ میں رہتی ہیں جس کا براہ راست اثر ان کی صحت پر پڑتا ہے۔

Spend some time with your friends and relatives in your busy life. Photo: INN
اپنی مصروف زندگی میں سہیلیوں اور رشتہ داروں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزاریئے۔ تصویر : آئی این این

دباؤکو کم کریں: ماہرین کے مطابق خواتین بہت دباؤ میں رہتی ہیں جس کا براہ راست اثر ان کی صحت پر پڑتا ہے۔ دباؤکو کم کرنے کیلئے خواتین ورزش اور چہل قدمی کو اپنے روز مرہ کے عادات میں شامل کرسکتی ہیں۔
پانی زیادہ پئیں: جسم کےاعضاء اور خلیات کو صحیح طریقے سے کام کرنے کیلئےپانی کی وافر مقدار کی ضرورت ہوتی ہے، اس لئے زیادہ پانی پئیں۔ زیادہ پانی پینا جسم کو آکسیجن فراہم کرتا ہے اور جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے ۔
مناسب نیند لیں: مناسب نیند لینا دماغ اور جسم کو سکون دیتا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ خواتین مصروفیات کی وجہ سے بھر پور نیند نہیں لے پاتیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کو کم از کم ۷؍ سے ۸؍گھنٹے کی نیند لینا چاہئے۔
صحتمند غذا کا استعمال کریں : ماہرین ،خواتین کو قدرتی چیزیں اور غذائیں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔خواتین کی بہتر صحت کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی خوراک میں تازہ پھل ، سبزیاں، براؤن رائس، کوئنو اور جئی وغیرہ کو شامل کریں۔
نصف گھنٹہ پیدل چلیں: فٹ رہنے کیلئے آپ کو جم میں گھنٹوں گزارنے کی ضرورت نہیں ہےبلکہ روزانہ ۲۰؍ سے ۳۰؍منٹ چہل قدمی بھی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ لیکن اگر آپ کے پاس وقت ہے تو آپ کارڈیو، ویٹ ٹریننگ اور ہوم ورک آؤٹ وغیرہ کر سکتے ہیں۔
ہر سال ڈاکٹر سے جانچ کرائیں:کچھ ماہرین کا مشورہ ہے کہ خواتین کو ہر سال اپنے ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے اور جسمانی ٹیسٹ کروانا چاہئے۔ اپنے سالانہ چیک اپ کو نہ چھوڑیں۔
دوستوں کو وقت دیں: کئی سائنسی تحقیق اس بات کو ثابت کرچکی ہے کہ دوستوں یا عزیزوں سے کچھ دیر بات چیت کرنا صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔اس پر بھی عمل کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK