رشمیکا مندانا کی تازہ تیلگو فلم ’’دی گرل فرینڈ‘‘ نے شائقین سے زبردست ردعمل حاصل کیا ہے اور اپنے ابتدائی ویک اینڈ میں تقریباً ۷؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس فلم کے ساتھ رشمیکا نے ۱۱؍ ماہ سے بھی کم عرصے میں پانچ بڑی کامیاب فلمیں دی ہیں۔
EPAPER
Updated: November 11, 2025, 4:46 PM IST | Mumbai
رشمیکا مندانا کی تازہ تیلگو فلم ’’دی گرل فرینڈ‘‘ نے شائقین سے زبردست ردعمل حاصل کیا ہے اور اپنے ابتدائی ویک اینڈ میں تقریباً ۷؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس فلم کے ساتھ رشمیکا نے ۱۱؍ ماہ سے بھی کم عرصے میں پانچ بڑی کامیاب فلمیں دی ہیں۔
بالی ووڈ اور جنوبی ہند سنیما کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا ایک بار پھر بڑی کامیابی سمیٹ رہی ہیں۔ ان کی نئی تیلگو فلم ’’دی گرل فرینڈ‘‘ نے سنیما گھروں میں شاندار آغاز کیا ہے اور ناظرین کی زبردست تعریفیں حاصل کی ہیں۔ راہل رویندرن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں دیکشتھ شیٹی مرکزی مرد کردار ادا کر رہے ہیں۔ کہانی ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہے جو محبت، رشتوں میں مطابقت اور خود کی شناخت کے مختلف مراحل سے گزرتی ہے۔ ریلیز کے ابتدائی ویک اینڈ میں فلم نے تقریباً ۷؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو تیلگو فلم انڈسٹری کے لحاظ سے ایک بہترین آغاز سمجھا جا رہا ہے۔ ناقدین نے بھی فلم پر مثبت تجزیئے کئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم آنے والے دنوں میں مزید کمائی کرے گی۔
رشمیکا مندانا ۲۰۲۵ء کی مصروف ترین، کامیاب اور اسٹار اداکارہ
’’دی گرل فرینڈ‘‘ کے ساتھ ہی رشمیکا نے ۲۰۲۵ء کی سب سے کامیاب اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ گزشتہ ۱۱؍ مہینوں میں رشمیکا کی چھ فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں، جن میں سے پانچ نے زبردست کامیابی حاصل کی۔
(۱) پشپا ۲: دی رول (دسمبر ۲۰۲۴ء): اللو ارجن کے ساتھ سپرہٹ، یہ فلم ہندوستانی سنیما کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی۔
(۲) چھاوا (فروری ۲۰۲۵ء): وکی کوشل اور اکشے کھنہ کے ساتھ، سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم۔
(۳) کوبیرا(۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء): دھنش اور ناگارجن کے ساتھ، فلم کو ناقدین نے پسند کیا اور رشمیکا کی اداکاری کو سراہا گیا۔
(۴) تھاما (اکتوبر ۲۰۲۵ء): دیوالی پر ریلیز ہوئی، جس میں رشمیکا نے ایک ویمپائر کا منفرد کردار نبھایا۔
(۷) دی گرل فرینڈ (نومبر ۲۰۲۵ء): خواتین پر مبنی فلم، جو مکمل طور پر رشمیکا کے کردار پر مرکوز ہے۔
صرف ایک فلم ’’سکندر‘‘ (سلمان خان کے ساتھ) تجارتی لحاظ سے کامیاب نہ ہو سکی۔
آنے والی فلمیں
رشمیکا اب اپنی اگلی تیلگو ایکشن فلم ’’میسا‘‘ میں نظر آئیں گی، جس کے بعد وہ بالی ووڈ کی ’’کاک ٹیل ۲‘‘ میں شاہد کپور اور کریتی سینن کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔