ہندی سنیما میں آٹھ گھنٹے کام کرنے کا مسئلہ ایک بار پھر گرم ہو گیا ہے۔ دپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد فلم انڈسٹری میں آٹھ گھنٹے کی شفٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ۸؍ گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کو ایک ذمہ داری سمجھ لیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 19, 2026, 7:06 PM IST | Mumbai
ہندی سنیما میں آٹھ گھنٹے کام کرنے کا مسئلہ ایک بار پھر گرم ہو گیا ہے۔ دپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد فلم انڈسٹری میں آٹھ گھنٹے کی شفٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ۸؍ گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کو ایک ذمہ داری سمجھ لیا گیا ہے۔
ہندی سنیما میں آٹھ گھنٹے کام کرنے کا مسئلہ ایک بار پھر گرم ہو گیا ہے۔ دپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد فلم انڈسٹری میں آٹھ گھنٹے کی شفٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ۸؍ گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کو ایک ذمہ داری سمجھ لیا گیا ہے۔ اسی معاملے کو دوبارہ ہوا دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کی حمایت کی، جس کے بعد انڈسٹری میں ایک بار پھر ۸؍ گھنٹے کی شفٹ پر بحث شروع ہو گئی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کام کے حوالے سے دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ دونوں کی رائے بہت مختلف ہے؟
دپیکا پڈوکون جہاں ۸؍ گھنٹے کی شفٹ کو ذہنی اور جسمانی صحت سے جوڑ کر دیکھتی ہیں، وہیں رنویر سنگھ کے لیے کام ہی سب کچھ ہے۔ انہوں نے فلم ’’دُھرندھر‘‘ میں بغیر وقفے کے مسلسل کام کیا تھا، جس کا انکشاف وہ کئی پوسٹس میں کر چکے ہیں۔ ہدایتکار آدتیہ دھَر نے خود بتایا تھا کہ رنویر سنگھ سمیت پوری ٹیم نے ۱۶؍ سے۱۸؍ گھنٹے کام کیا تھا۔
اداکار نے ایک پرانے انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ ان کی وجہ سے دوسرے ساتھی اداکاروں کو بھی مشکل ہوتی ہے کیونکہ وہ ۸؍ گھنٹے کی شفٹ پر یقین نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندی سنیما میں یا کسی فلم کی شوٹنگ ۸؍ گھنٹوں میں مکمل کرنا بہت مشکل ہے، اس لیے تھوڑا زیادہ کام کر لینا چاہیے کیونکہ وہ کام کو صرف ایک لین دین یا ’’ٹرانزیکشن‘‘ کے طور پر نہیں دیکھتے۔
یہ بھی پڑھئے:سن رائزرس حیدرآباد چنئی سپر کنگز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ ان کے ساتھی اداکار بھی ان سے پریشان ہوتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی وجہ سے انہیں بھی زیادہ وقت تک کام کرنا پڑے گا اور وہ فلم انڈسٹری کے شفٹ اسٹینڈرڈ کو خراب کر رہے ہیں، لیکن اگر کسی سین کے لیے مطلوبہ چیز ۸؍ گھنٹوں میں حاصل نہ ہو تو تھوڑا اور شوٹنگ کر لینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھئے:’’بھوت بنگلہ‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی’’دُھرندھر۲‘‘ کی کمائی میں سیندھ لگائی
واضح رہے کہ رنویر سنگھ کا یہ بیان دپیکا پڈوکون کے بیان سے پہلے آیا تھا، جب دونوں ساتھ کئی فلموں میں کام کر رہے تھے۔ تاہم دپیکا کے بیان کی کئی سلیبریٹیز نے حمایت کی، سوائے رنویر سنگھ کے جبکہ سندیپ ریڈی وانگا اور فرح خان جیسے ہدایتکاروں نے اس کی سخت مخالفت کی۔ یہی وجہ تھی کہ دپیکا پڈوکون نے سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’’اسپرٹ‘‘ کو ٹھکرا دیا تھا، جس کے بعد ترپتی ڈمری کو اس فلم میں کاسٹ کیا گیا۔