Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ راکا‘‘ کے لیے اللوارجن حیدرآباد چھوڑ کر ممبئی میں رہیں گے، دو سے تین سال کا منصوبہ تیار

Updated: April 19, 2026, 10:07 PM IST | Hyderabed

اللو ارجن ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’راکا‘‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس فلم کے حوالے سے انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی ہند کے سپر اسٹار جلد ہی حیدرآباد چھوڑ کر ممبئی میں رہنے جا رہے ہیں۔ آخر انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا، اس کی وجہ بھی سامنے آئی ہے۔

Allu Arjun And New Film Poster;Photo:INN
اللو ارجن اور ان کی نئی فلم کا پوسٹر۔ تصویر:آئی این این

 اللو ارجن اس وقت ایٹلی کے ساتھ اپنی آنے والی تھرلر فلم ’’راکا‘‘ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون بھی نظر آئیں گی۔ جیسے جیسے اس فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تیز ہو رہا ہے، خبریں آ رہی ہیں کہ وہ اس پروجیکٹ پر مکمل توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، بار بار سفر کی تھکن سے بچنے کے لیے اللو ارجن نے اگلے دو سے تین سال تک ممبئی میں رہنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ وہ اپنی فلم پر پوری توجہ دے سکیں۔ اس کا مقصد مشکل شوٹنگ شیڈول کو بہتر طریقے سے مینج کرنا اور شہروں کے درمیان سفر کو کم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:میدانِ جنگ تیار، حریف بے قرار! ممبئی انڈینز کی دھاک یا گجرات کا ناقابلِ تسخیر دفاع؟


’’پشپا ۲‘‘کے بعد ’’راکا‘‘ سے بڑی توقعات 
اللو ارجن ’’پشپا ۲‘‘کے بعد اب ’’راکا‘‘ کے ذریعے ایک بڑا قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کی سالگرہ کے موقع پر فلم کا نام اور فرسٹ لک جاری کیا گیا، جسے دیکھ کر مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا۔ فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے اور اس کی ریلیز کی تاریخ جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’وہیل آف فارچیون انڈیا‘‘ کا نیا سیزن،اکشے کمار میزبان کی حیثیت سے آئیں گے


کاسٹ اور بجٹ
 ’’راکا‘‘ میں اللو ارجن اور دپیکا پڈوکون کے علاوہ مرونال ٹھاکر، رشمی کا مندانا اور جھانوی کپور بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اطلاعات کے مطابق یہ فلم تقریباً ۷۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کے بڑے بجٹ پر بن رہی ہے اور اسے سن پکچرز پروڈیوس کر رہا ہے۔ امید ہے کہ ٹیم جلد ہی ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں اگلا شوٹنگ شیڈول شروع کرے گی اور پورا پروجیکٹ سال بھر جاری رہے گا۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو اس بڑے پروجیکٹ کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء کے آخر تک مکمل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK