غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے دو پانی کے ٹھیکیداروں کوقتل کردیا گیا، جس پر یونیسیف نے غصے کا اظہار کیا، اسرائیلی افواج کے ذریعے دو ڈرائیوروں کو فائرنگ میں ہلاک کرنے کے بعد انسانی ہمدردی کی کارروائیاں معطل کر دی گئیں۔
EPAPER
Updated: April 19, 2026, 10:07 PM IST | New York
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے دو پانی کے ٹھیکیداروں کوقتل کردیا گیا، جس پر یونیسیف نے غصے کا اظہار کیا، اسرائیلی افواج کے ذریعے دو ڈرائیوروں کو فائرنگ میں ہلاک کرنے کے بعد انسانی ہمدردی کی کارروائیاں معطل کر دی گئیں۔
یونیسیف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے چلڈرن فنڈ کے لیے پانی پہنچانے والے دو شہری ٹھیکیداروں کو ہلاک کر دیا۔ یونیسیف نے ان اموات پر شدید غصے کا اظہار کیا۔یونیسیف کے بیان کے مطابق، ’’یونیسیف غزہ کی پٹی میں خاندانوں کو صاف پانی فراہم کرنے والے یونیسیف کے معاہدے کے تحت کام کرنے والے دو ٹرک ڈرائیوروں کی ہلاکت پر برہم ہے۔‘‘ دریں اثناء یونیسیف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ شمالی غزہ میں منصورہ پانی بھرائی کی جگہ پر پیش آیا، جو غزہ شہر کو پانی فراہم کرنے والی میکوروٹ پانی کی سپلائی لائن کے لیے واحد فعال ٹینکربھرائی کا مرکز ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل زمین ہڑپنے کیلئے سلامتی کو بہانہ بنا رہا ہے: ترک وزیر خارجہ
بعد ازاں ادارے نے کہا کہ اس واقعے میں دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔جبکہ یہ واقعہ معمول کے مطابق پانی کی ترسیل کے دوران پیش آیا، جس میں نقل و حرکت یا طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بھرائی مرکزکو یونیسیف اور اس کے انسانی ہمدردی کے شراکت دار دن میں کئی بار استعمال کرتے تھے۔بعد ازاں ہفتہ کو طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی ایک اور خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی غزہ کے شمالی رفح میں ایک اور فلسطینی کو ہلاک کر دیا۔
اس کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے میں، اسرائیلی فوجیوں نے سنیچر کو المغیر قصبے میں چھاپے کے دوران دو فلسطینی بچوں پر حملہ کیا اور انہیں حراست میں لے لیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو فوٹیج سامنے آئی جس میں فوجی بچوں کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں، ایک فوجی بچے کو زبردستی پکڑ کر دھکیلتا دکھائی دیتا ہے جبکہ دیگر دوسرے کو روکے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، اسرائیل نے ۳۶۰؍ فلسطینی بچوں کو جیلوں میں قید رکھاہے جہاں انہیں بالغ قیدیوں جیسے سلوک کا سامنا ہے۔ دراصل کہ یہ گرفتاریاں اس وقت ہوئی ہیں جب اسرائیلی فوجوں نے بیرزیت اور بیتونیا کے قصبوں میں بھی چھاپے مارے۔
یہ بھی پڑھئے: فلسطینی حقوق تنظیم نے اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی پر خبر دار کیا
یاد رہے کہ اکتوبر۲۰۲۳ء کے بعد سے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج اورغیر قانونی یہودی آباد کاروں کے تشدد میں شدت آگئی ہے، جس میں ۱۱۴۸؍ سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور تقریباً۲۲۰۰۰؍ گرفتاریاں ہوئی ہیں۔