نوراتری کےآغاز پر یش راج فلمز نے اپنی آنے والی فلم مردانی کا نیا پوسٹر جاری کیا۔پوسٹر میں اچھائی اور برائی کے درمیان جنگ کی تیاری کو دکھایا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 23, 2025, 1:57 PM IST | Agency | Mumbai
نوراتری کےآغاز پر یش راج فلمز نے اپنی آنے والی فلم مردانی کا نیا پوسٹر جاری کیا۔پوسٹر میں اچھائی اور برائی کے درمیان جنگ کی تیاری کو دکھایا گیا ہے۔
 
                                نوراتری کےآغاز پر یش راج فلمز نے اپنی آنے والی فلم مردانی کا نیا پوسٹر جاری کیا۔پوسٹر میں اچھائی اور برائی کے درمیان جنگ کی تیاری کو دکھایا گیا ہے۔ رانی مکھرجی بہادر پولیس افسر شیوانی شیواجی رائوکے طور پر واپسی کر رہی ہیں۔ پوسٹر کے ساتھ ’ایگیری نندنی‘ کے طاقتور منتر کا نعرہ لگایا گیا ہے، جو ماں درگا کی طاقت کا جشن ہے جب اس نے مہیشاسور کو قتل کیا تھا۔ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ شیوانی کو ایک بے رحم کیس کو حل کرنے اور انصاف حاصل کرنے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے پوری استقامت کی ضرورت ہوگی۔ ہندوستان کی کامیاب خواتین کی بہادری پر مبنی فلم فرنچائزمردانی سیریز نے اپنی طاقتور کہانی کے ساتھ مسلسل سامعین کے دل جیت لیے ہیں۔