Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم وار ۲؍کا ایک گیت سنیما گھر میں ہی دیکھا جاسکے گا

Updated: August 07, 2025, 12:45 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ فلمساز آدتیہ چوپڑا اپنی آنے والی فلم وار-۲؍ کیلئےکجرا رے اورکملی جیسے گانوں کی حکمت عملی واپس لا رہےہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

بالی ووڈ فلمساز آدتیہ چوپڑا اپنی آنے والی فلم وار-۲؍ کیلئےکجرا رے اورکملی جیسے گانوں کی حکمت عملی واپس لا رہےہیں۔ آدتیہ چوپڑا گزشتہ ۳۰؍برسوں سےہندوستان کی سب سے بڑی فلموں کو منفرد انداز میں پیش کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور اب وار۲؍ کیلئے وہ کجرا رے اور کملی جیسےگانوں کی حکمت عملی استعمال کررہے ہیں۔ یش راج فلمز اس بار وار۲؍ میں ریتک روشن اور این ٹی آر کے طویل عرصے سے انتظار کیے جانے والےگانے کی صرف ایک جھلک جاری کرے گی، جب کہ مکمل گانا سنیماگھروں میں بڑی اسکرین پرہی دیکھا جاسکےگاجب لوگ۱۴؍اگست سےوار۲؍ دیکھنےجائیں گے۔ اس گانے کی جھلک اس ہفتے ریلیز کی جائے گی۔ یہ آدتیہ چوپڑا کی کلاسک حکمت عملی ہے۔ انہوں نے بنٹی اور ببلی کے کجرا رے گانے کو ریلیز سے پہلے چھپا کر رکھا ا اور جب یہ تھیٹروں میں چلا تو لوگ دیوانے ہو گئے۔ دھوم۳؍ میں بھی تمام گانوں کو چھپا کر رکھا اور کملی جیسے گانوں نے ناظرین کو تھیٹروں میں رقص کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK