Updated: April 27, 2026, 5:05 PM IST
| Mumbai
’’مہاراج‘‘ اور’’لوویاپا‘‘ کے بعد اب عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم’’ایک دن‘‘ میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں وہ جنوبی ہند کی اداکارہ سائی پلّوی کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے دکھائی دیں گے اور اسی فلم کے ذریعے اداکارہ ہندی سنیما میں آغاز کر رہی ہیں۔
سائی اور جنید۔ تصویر:آئی این این
’’مہاراج‘‘ اور’’لوویاپا‘‘ کے بعد اب عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم’’ایک دن‘‘ میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں وہ جنوبی ہند کی اداکارہ سائی پلّوی کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے دکھائی دیں گے اور اسی فلم کے ذریعے اداکارہ ہندی سنیما میں آغاز کر رہی ہیں۔ حال ہی میں ‘ایک دن’ فلم سے متعلق ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
اس ایونٹ میں عامر خان جذباتی ہوتے ہوئے نظر آئے۔ صرف یہی نہیں، عامر خان نے سائی پلّوی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیا جبکہ اداکارہ نے ایونٹ کے دوران اپنی خراب ہندی پر لوگوں سے معافی بھی مانگی۔
عامر خان اپنے آنسو نہ روک سکے
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں عامر خان جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔ ایونٹ میں وہ سائی پلّوی کے ساتھ بیٹھے تھے اور اس دوران اپنی آنکھوں سے آنسو پونچھتے نظر آئے۔ کچھ دیر بعد انہوں نے سائی کی تعریف کی۔ عامر نے کہا کہ سائی ہمارے ملک کی بہترین اداکارہ ہیں اور جنید نے بھی بہت اچھا کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’مائیکل ‘‘میں نظر آنے والا مائیکل جیکسن کا پالتو چمپینزی ببلز اس وقت کہاں ہے؟
سائی پلّوی نے عامر خان کی تعریف کی
ایونٹ میں بات کرتے ہوئے سائی نے کہاکہ ’’مجھے نہیں معلوم کہ میں نے ایسا کیا کام کیا ہے، لیکن مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے کام کی وجہ سے میں اتنے باصلاحیت لوگوں کے درمیان کھڑی ہوں۔ میں خود کو بہت عاجز محسوس کرتی ہوں۔ عامر خان عوام کے سامنے جذباتی ہونے کی ہمت رکھتے ہیں، لیکن کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ کاش لائٹس تھوڑی مدھم ہوتیں تاکہ میں بھی کھل کر اپنے جذبات ظاہر کر پاتی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ایل ایس جی کو سپر اوور میں ہرا کر کے کے آر نے دوسری کامیابی حاصل کی
سائی پلّوی نے معافی مانگی
اس کے بعد اداکارہ نے اپنے کو اسٹار جنید خان کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے ساتھی اداکار ہیں۔ وہ ایک فرمانبردار بچے جیسے ہیں، بہت اچھے انسان ہیں۔ پھر سائی پلّوی نے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں اداکارہ نے کہاکہ ’’آج میں نے وہ تیاری نہیں کی جو میں کہنا چاہتی تھی، معاف کیجیے، لیکن میرے دل میں بہت سارا پیار ہے۔‘‘