رِنکو (ناٹ آؤٹ ۸۳؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے۳۸؍ ویں مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو سپر اوور میں ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: April 27, 2026, 4:05 PM IST | Kolkata
رِنکو (ناٹ آؤٹ ۸۳؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے۳۸؍ ویں مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو سپر اوور میں ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔
رِنکو (ناٹ آؤٹ ۸۳؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے۳۸؍ ویں مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو سپر اوور میں ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔ یہ اس سیزن کا پہلا سپر اوور مقابلہ رہا۔ رنکو نے چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔
Brb, just won a thriller for the ages 🔥💜 pic.twitter.com/g9qpuQXBuC
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) April 26, 2026
۱۵۶؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری لکھنؤ سپر جائنٹس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں مچل مارش (دو) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں ویبھو اروڑہ نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کپتان رشبھ پنت نے ایڈن مارکرم کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے ۵۸؍ رن جوڑے۔۱۱؍ ویں اوور میں کیمرون گرین نے ایڈن مارکرم کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ مارکرم نے ۲۷؍ گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۳۱؍ رن بنائے۔ اگلے ہی اوور میں سنیل نارائن نے رشبھ پنت کو اپنا شکار بنا لیا۔ رشبھ پنت نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۴۲؍ رن کی اننگز کھیلی۔ نکولس پورن (نو)، مکل چودھری (ایک) اور آیوش بدونی۱۹؍ گیندوں پر ۲۴؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں دو چھکے بھی لگائے۔ ہمت سنگھ نے ۱۰؍ گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۱۹؍ رن بنائے۔ جارج لنڈے آٹھ رن بنا کر آٹھویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ محمد سمیع نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر اسکور آٹھ وکٹ پر ۱۵۵؍ رن کر دیا اور میچ ٹائی ہو گیا۔ اسی کے ساتھ آئی پی ایل کے اس سیزن کا پہلا سپر اوور مقابلہ شروع ہوا۔ محمدسمیع نے چھ گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۱۱؍ رن بنائے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے لیے ویبھو اروڑہ اور ورون چکرورتی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ سنیل نارائن، کارتک تیاگی، کیمرون گرین اور انوکول رائے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:بڑی ٹیک کمپنیاں ملازمین کی چھٹنی کرکے اے آئی میں سرمایہ کاری بڑھا رہی ہیں
واضح رہے کہ محسن خان لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے سپر اوور میں گیند بازی نہیں کر پائیں گے کیونکہ انہیں سب آؤٹ کیا جا چکا ہے۔ سپر اوور کی پہلی گیند پر نکولس پورن کو سنیل نارائن نے بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ دوسری گیند پر ایک رن ملا۔ تیسری گیند پر سنیل نارائن نے ایڈن مارکرم کو باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کرا دیا۔ اب کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو جیت کے لیے دو رنوں کا ہدف ملا۔ سپر اوور میں روومین پاول کے ساتھ بلے بازی کرنے اترے رنکو سنگھ نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔
یہ بھی پڑھئے:بڑی ٹیک کمپنیاں ملازمین کی چھٹنی کرکے اے آئی میں سرمایہ کاری بڑھا رہی ہیں
اس سے قبل رنکو سنگھ کی ۸۳؍ رنز کی ناقابلِ شکست اور دھماکہ خیز اننگز کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۳۸؍ ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ۷؍وکٹوں پر بہ مشکل ۱۵۵؍ رنز کا مجموعی اسکور ترتیب دیا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا لکھنؤ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ لکھنؤ کے گیند باز محسن خان نے قہر ڈھاتے ہوئے کولکاتا کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔ کولکاتا نے محض۳۱؍ رنز پر اپنے ۴؍ اہم کھلاڑی گنوا دیے تھے۔ ٹم سیفرٹ (صفر)، کپتان اجنکیا رہانے (۱۰؍رن) اور روومین پاویل (ایک) سستے میں آؤٹ ہو گئے۔ انگکرش رگھونشی (۹؍رن) کو فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے پر آؤٹ قرار دیا گیا۔جب ٹیم۳۱؍ رنز پر۴؍ وکٹ گنوا کر شدید دباؤ میں تھی، تب رنکو سنگھ نے پہلے کیمرون گرین (۳۴؍رن) کے ساتھ ۴۲؍ رنز جوڑے اور پھر آخر میں سنیل نارائن کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ کے لیے ناقابلِ یقین ۶۲؍ رنز کی شراکت قائم کی۔ کولکاتا نے آخری اوور میں ۲۶؍ رنز بٹورے، جس میں رنکو سنگھ کے چار فلک بوس چھکے شامل تھے۔ انہوں نے صرف ۵۱؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں اور ۵؍ چھکوں کی مدد سے۸۳؍ رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔