بتایا کہ ممبئی میراتھن میں آنے کے لیے ان کی بیٹی ارا خان نے زور دیا، لیکن اب وہ خود محسوس کر رہے ہیں کہ یہ فیصلہ بالکل درست تھا۔عامر خان نے فٹنیس کے بارے میں بھی کھل کر بات کی اور اپنا فٹنیس منتر شیئر کیا۔
EPAPER
Updated: January 18, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai
بتایا کہ ممبئی میراتھن میں آنے کے لیے ان کی بیٹی ارا خان نے زور دیا، لیکن اب وہ خود محسوس کر رہے ہیں کہ یہ فیصلہ بالکل درست تھا۔عامر خان نے فٹنیس کے بارے میں بھی کھل کر بات کی اور اپنا فٹنیس منتر شیئر کیا۔
ممبئی میں منعقدہ میراتھن میں اداکار عامر خان اپنی بیٹی اِرا خان، فلمساز کرن راؤ اور اداکار ڈینو موریا کے ساتھ شریک ہوئے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہاکہ ’’مجھے یہاں آکر بہت مزہ آ رہا ہے اور جو جوش و خروش معذور افراد اور بزرگ شہریوں میں دیکھا گیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔ جس جذبے کے ساتھ لوگ اس میراتھن میں حصہ لیتے ہیں، وہ مجھے ہر سال یہاں آنے کی ترغیب دیتا ہے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ میراتھن میں آنے کے لیے ان کی بیٹی ارا خان نے زور دیا، لیکن اب وہ خود محسوس کر رہے ہیں کہ یہ فیصلہ بالکل درست تھا۔عامر خان نے فٹنیس کے بارے میں بھی کھل کر بات کی اور اپنا فٹنیس منتر شیئر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’فٹنیس کا سب سے پہلا اور سب سے اہم اصول غذا ہے۔ صحت مند انسان وہی ہوتا ہے جو اچھا کھاتا ہے، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے کھانے کے معاملے میں محتاط رہیں۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر نیند سب سے ضروری ہے۔ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ ۸؍ گھنٹے کی نیند بہت ضروری ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر ڈربی: یونائیٹڈ نے سٹی کواولڈ ٹریفورڈ میں مات دی
عامر خان نے کہا کہ ’’ورک آؤٹ تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ اگر صحیح ڈائیٹ اور پوری نیند نہیں ہے تو صرف ورزش سے فٹ نہیں رہا جا سکتا۔‘‘ اس میراتھن میں عامر خان کی بیٹی ارا خان بھی شامل رہیں، جو ذہنی صحت کے حوالے سے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ ارا نے پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ فٹنیس صرف جسم تک محدود نہیں ہے، بلکہ ذہنی صحت سے بھی گہرائی سے جڑا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:نیول ٹاٹا کی سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ میں تقرری کی کوشش پھر ناکام
دوسری طرف، فلمساز کرن راؤ نے اس میراتھن کو ایک ایسا پلیٹ فارم قرار دیا جو ہر طبقے کے لوگوں کو ساتھ لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی اس میراتھن کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ اس میں پروفیشنل رنر سے لے کر پہلی بار حصہ لینے والے افراد، معذور اور بزرگ شہری سب ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔