Updated: June 03, 2025, 6:02 PM IST
| Mumbai
عامر خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے جنید خان کو پیشہ وارانہ طور پر اداکاری سیکھنے سے منع کیا تھا- عامر نے جنید کی فلم "لویاپا" کو موصول ہونے والی تنقیدوں کے متعلق کہا کہ "لویاپا" کو اقرباء پروری کی بنیاد پر ہدف تنقید بنایا گیا-"
عامر خان اور جنید خان۔ تصویر: آئی این این۔
عامر خان کے بیٹے جنید خان نے فلم "لویاپا" سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی- ادویت چندن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو اس کے ریلیز ہونے کے بعد مختلف محاذوں پر ہدف تنقید بنایا گیا تھا- حال ہی میں عامر خان نے "لویاپا" کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ "ریلیز ہونے کے بعد "لویاپا" مجھے اچھی لگی تھی اور میں نے سوچا کہ جنید (عامر خان کے بیٹے) نے بھی اس میں اچھا کردار ادا کیا ہے- اس (جنید خان) نے جو کردار نبھایا تھا وہ اس کی حقیقی شخصیت سے قدرے مختلف تھا- جنید میں یہ خوبی ہے کہ وہ اپنے کردار میں ڈھل جانے کی طاقت رکھتا ہے- مجھے لگتا ہے کہ اس فلم کو بہت زیادہ منفی ردعمل موصول ہوا- اسے کافی ٹرول کیا گیا- اسے اقرباء پروری کی زد پر بہت زیادہ نشانہ بنایا گیا کہ یہ "نیپو کڈس فلم" ہے-"
یہ بھی پڑھئے: راج مہتا اور کرن جوہر کی اگلی فلم "لگ جا گلے" میں ٹائیگر شروف اور جھانوی کپور نظر آئیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ "پھر بھی اب تک میں نے جنید کے کریئر میں کوئی مداخلت نہیں کی اور نہ ہی میں ایسا کرنا چاہتا ہوں- دراصل میں نے اسے پیشہ وارانہ طور پر اداکاری سیکھنے سے منع کیا تھا-" عامر خان نے کہا کہ فی الحال وہ جنید کے کریئر کی کامیابی پر توجہ مرکوز کررہے ہیں- انہوں نے اپنے بیٹے کے کریئر کی کامیابی کے تعلق سے کہا کہ "میں چاہتا ہوں کہ وہ کامیاب ہو، خوش رہے اور وہ جو کام وہ کر رہا ہے اس کیلئے اسے وہ پہچان ملے جس کا وہ حقدار ہے- بطور والد، یہ ایک مضبوط جذبہ ہے-‘‘
یہ بھی پڑھئے: عامر خان راج شاندلیا کی اگلی فلم میں سدھارتھ ملہوترہ کے ساتھ نظر آئیں گے
فلم "لویاپا" کو موصول ہونے والی نفرت
"لویاپا" کو اس کے نغمے "لویاپا ہوگیا" کی وجہ سے تنقیدوں کی زد پر رکھا گیا تھا- اس فلم کو "حقیقت سے پرے ہونے" کی بنیاد پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسے تمل فلم "لو ٹوڈے" کا ری میک قرار دیا جارہا تھا- اس فلم کے بعد انڈسٹری کے ری میک فلموں پر انحصار کرنے کے ٹرینڈ اور اقرباء پروری پر جاری بحث کے درمیان نئے اداکاروں کو اپنی شناخت قائم کرنے کیلئے درپیش چیلنجز کے متعلق تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا-