’’ستارے زمین پر‘‘ کی ریلیز کے بعد عامر خان راج شاندلیا کی اگلی فلم میں اداکاری کریں گے۔ اس فلم میں سدھارتھ ملہوترہ کلیدی کردار نبھائیں گے۔
EPAPER
Updated: May 23, 2025, 9:20 PM IST | Mumbai
’’ستارے زمین پر‘‘ کی ریلیز کے بعد عامر خان راج شاندلیا کی اگلی فلم میں اداکاری کریں گے۔ اس فلم میں سدھارتھ ملہوترہ کلیدی کردار نبھائیں گے۔
فی الحال عامر خان اپنی اگلی فلم ’’ ستارے زمین پر‘‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں جو اگلے ماہ ریلیز ہوگی۔ ’’ستارے زمین پر‘‘ کے پرمووشن کے درمیان یہ خبر سامنے آئی ہے کہ عامر خان راج شاندلیا کی اگلی فلم میں اداکاری کریں گے جو انٹرٹینمنٹ پرمبنی ہوگی اور اس فلم میں سدھارتھ ملہوترہ کلیدی کردار نبھائیں گے۔‘‘ بالی ووڈ ہنگامہ سے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’مہاویر جین کے ذریعے پروڈیوس کی جانے والی اور راج شاندلیا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں یہ ایک زندہ دل کردار ہے جس کے ساتھ صرف عامر خان ہی انصاف کر پائیں گے اسی لئے انہوں نے عامر خان سے رابطہ کیا۔ عامر خان نے فلم کی پیشکش قبول کر لی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سنیل شیٹی نے ’ستارے زمین پر‘ کے بائیکاٹ کے مطالبے کے خلاف عامر خان کا دفاع کیا
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ’’ عامرخان نے چھوٹا سا مشورہ پیش کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ وہ ’’ستارزے زمین پر‘‘ کے بعد فلم کی کہانی سننا چاہتے ہیں۔ فی الحال عامر خان اپنی پوری توجہ اپنی اگلی فلم پر مرکوز کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو فلم ریلیز ہونے کے بعد وہ فلم کی کہانی سنیں گے اور فیصلہ کریں گے کہ انہیں فلم کا حصہ بننا ہے یا نہیں۔ راج شاندلیا اور فلم کے اسکرپٹ رائٹر سنجیو متجسس ہیں کہ انہیں ہندوستانی سنیما کے بڑے سپر اسٹار کو اپنی فلم کی کہانی سنانے کا موقع دستیاب ہوا۔‘‘ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ’’یہ مزاحیہ اور اہم کردار ہے۔ یہ اپنے طریقے کا ایک منفرد کردار ہے۔ فلمساز چاہتے ہیں کہ فلم میں عامر خان کو ایسا اوتار دیا جائے جو انہوں نے پہلے نہ نبھایا ہو۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’رامائن‘‘ کے آخری حصہ میں رنبیر کپور اور یش بیک وقت اسکرین پر نظر آئیں گے
منصوبہ بندی
یہ ایک مزاحیہ فلم ہوگی جس میں تھریلر کے عناصر بھی شامل ہوں گے۔ سدھارتھ ملہوترہ اس فلم کا حصہ بننے کیلئے اس لئے تیار ہوگئے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ اس فلم میں انہیں کبھی نہ دیکھے گئے اوتار میں پیش کیا جائے گا اور ان کے مداحوں میں اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں وہ اپنے کردار کو بہترین طریقے سے نبھانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ڈاکٹر اے پی جےعبدالکلام پر مبنی فلم میں دھنش اہم کردار ادا کریں گے
عامر خان کی اگلی فلم
یاد رہے کہ آر ایس پرسنا کی ہدایتکاری میں بننےو الی عامر خان کی اگلی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔