کرن جوہر اور راج مہتا کی اگلی فلم "لگ جا گلے" میں ٹائیگر شروف اور جھانوی کپور نظر آئیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء کے آخر میں ہوگی اور فلم ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: May 28, 2025, 6:03 PM IST | Mumbai
کرن جوہر اور راج مہتا کی اگلی فلم "لگ جا گلے" میں ٹائیگر شروف اور جھانوی کپور نظر آئیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء کے آخر میں ہوگی اور فلم ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔
"گڈ نیوز" اور "جگ جگ جیو" جیسی فلمیں دینے کے بعد کرن جوہر اور فلمساز راج مہتا کی اگلی فلم کے تعلق سے مداح پرجوش تھے۔ پنک ویلا کے ذرائع کے مطابق راج مہتا نے اپنی اگلی فلم کی اسکرپٹ مکمل کرلی اور اس میں پہلی مرتبہ ٹائیگر شروف اور جھانوی کپور نظر آئیں گے۔
پنک ویلا کے مطابق "راج مہتا کی اگلی فلم ریوینج ایکشن لو اسٹوری ہوگی جس میں ٹائیگر شروف اور جھانوی کپور نظر آئیں گے۔ راج مہتا کافی عرصے سے اس فلم کی اسکرپٹ پر کام کررہے تھے اور وہ یہ چاہتے تھے کہ اس فلم میں نئے جوڑے کو کاسٹ کیا جائے۔ انہوں نے ٹائیگر شروف اور جھانوی کپور کو فلم کی کہانی سنائی ہے اور انہوں نے پیشکش قبول کر لی ہے۔"
یہ بھی پڑھئے:’’ہمیں وقت کے ساتھ خود میں تبدیلی لانی چاہئے‘‘
اس فلم کا عنوان ہے "لگ جا گلے" ٹیم نے فلم کیلئے بہت سے عنوانات پر غور کیا اور انہیں "لگ جا گلے" موزوں لگا۔ ۲۰۲۵ء کے اواخر میں فلم کی شوٹنگ کی شروعات ہوگی۔
ُٹائیگر شروف کے "باغی ۴" کا پروموشن مکمل کرنے اور جھانوی کپور کے سنی سنسکاری کی تلسی کماری کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اکتوبر ۲۰۲۵ء سے فلم کی شوٹنگ کی شروعات ہوگی۔
یاد رہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں نیرج گھیوان کی ہدایتکاری میں بنی فلم "ہوم باؤنڈ" کو خراج پیش کیا گیا تھا۔
کرن جوہر کی پروڈیوس کی گئی دو فلمیں "دھڑک ۲" اور "سنی سنسکاری کی تلسی کماری" ریلیز ہونے والی ہیں۔ علاوہ ازیں راج مہتا کی فلم "لگ جا گلے" ۲۰۲۶ء کے اواخر میں ریلیز ہوگی۔