Updated: June 19, 2025, 6:13 PM IST
| Mumbai
سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) کے عامر خان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈائیلاگ کو شامل کرنے کی ہدایت نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ صارفین نے کہا کہ سی بی ایف سی ایک پروپیگنڈہ ڈپارٹمنٹ بن گیا ہے۔یاد رہے کہ سی بی ایف سی نے اس فلم کو یو اے سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ یہ ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) کے عامر خان کو ان کی اگلی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا قول شامل کرنےکی ہدایت نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ سی بی ایف سی کی ریوائزنگ کمیٹی نے فلم میں ۵؍ تبدیلیاں کرنے کیلئے کہا تھا اور فلمسازوں سے کہا تھا کہ وہ ۲۰۴۷ء سے متعلقہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈائیلاگ کو بھی فلم میں شامل کریں۔ یہ ڈائیلاگ، جس کا مواد واضح نہیں کیا گیا ہے، کو فلم کے ڈسکلیمر میں ترمیم کے بعد ہی شامل کر لیا گیا تھا۔ سی بی ایف سی کے اس اقدام نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے جہاں پر صارفین نے سرٹیفکیٹ بورڈ پر سیاسی مداخلت اور نظریاتی حد سے تجاوز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’سی بی ایف سی کو عامر خان سے کہنا چاہئے تھا کہ وہ فلم کے آخر میں ’’تھینک یو مودی جی‘‘ بھی شامل کریں۔ ایسا کیوں نہیں کیا گیا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اجے دیوگن کو سوشل میڈیا نے"فرنچائز کنگ" کا خطاب دیا
’’ستارے زمیں پر‘‘ کو سی بی ایف سی نے یو اے سرٹیفکیٹ دیا ہے جو ۲۰؍ جون ۲۰۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے کی ہے جس میں عامر خان، جینیلیا دیشمکھ اور دیگر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ یہ اسپانوی فلم ’’چیمپئنس‘‘ کا ری میک ہے۔ اس فلم میں ایک ایسے کوچ کی کہانی بیان کی گئی ہے جو دماغی طور پر معذور افراد کی فٹ بال کی ٹیم کی قیادت کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’’سی بی ایف سی کو فلموں کی سینسرنگ کرنی چھوڑدینی چاہئے، اب یہ صرف ایک پروپیگنڈہ ڈپارٹمنٹ رہ گیا ہے۔‘‘ چوتھے صارف نے لکھا ہے کہ ’’ہندوستان کا سرٹیفکیٹ بورڈ دنیا کا سب سے خراب سینسرنگ بورڈ ہے۔‘‘