• Wed, 17 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان کی ’’ستاروں کے ستارے‘‘ ۱۹؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی

Updated: December 16, 2025, 4:04 PM IST | Mumbai

عامر خان کی ’’ستاروں کے ستارے‘‘ ۱۹؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی دستاویزی فلم ’’ستاروں کے ستارے‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ فلم ستارے زمین پر، جو۲۰۰۷ء کی سپر ہٹ فلم تارے زمین پر کا ایک اسپریچول سیکوئل ہے، ایک دل کو چھو لینے والی فیملی فلم ثابت ہوئی۔

Aamir Khan.Photo:INN
عامر خان۔ تصویر:آئی این این

عامر خان کی ’’ستاروں کے ستارے‘‘ ۱۹؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی دستاویزی فلم ’’ستاروں کے ستارے‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ فلم ستارے زمین پر، جو۲۰۰۷ء کی سپر ہٹ فلم تارے زمین پر کا ایک اسپریچول سیکوئل ہے، ایک دل کو چھو لینے والی فیملی فلم ثابت ہوئی، جسے ہر طبقے کے ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی اور جس نے لوگوں کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑا۔ بڑے پردے پر بلاک بسٹر بننے کے بعد بھی عامر خان نے ایک بالکل مختلف اور انقلابی قدم اٹھایا۔ انہوں نے اس اسپورٹس کامیڈی ڈراما فلم کو یوٹیوب پر محض ۱۰۰؍ روپے میں لانچ کیا اور ’’عوام کا تھیٹر‘‘ پیش کر کے فلمی صنعت کی روایتی روش کے برخلاف ایک نئی مثال قائم کی۔
اب جبکہ فلم کی کہانی نے لاکھوں دلوں کو چھوا ہے، تو فلمساز ایک اور خاص قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔ وہ ستارے زمین پر کے پیچھے موجود حقیقی ستاروں سے دنیا کو روشناس کرانے کے لیے ایک ڈاکومینٹری لے کر آ رہے ہیں، جس کا نام’’ستاروں کے ستارے‘‘ ہے۔

ایک منفرد اور جذباتی قدم کے تحت ستارے زمین پر کے پروڈیوسرز اب ایک خصوصی  دستاویزی فلم  کے ذریعے ان لوگوں کی کہانی سامنے لا رہے ہیں، یعنی ان فنکاروں کے والدین کی، جو ان ستاروں کی اصل طاقت ہیں۔ اس  فلم  کا ٹریلر جاری ہو چکا ہے، جس میں فلم کے ستاروں کے والدین کی زندگی، ان کی جدوجہد اور ان کے ساتھ جڑے انمول لمحات کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ جہاں فلم نے ناظرین کے دلوں کو گہرائی سے چھوا، وہیں یہ ڈاکومینٹری پردے کے پیچھے کی اس دنیا کو بھی دکھاتی ہے، جہاں محبت، قربانی، امید اور فخر سے بھرا ایک پورا سفر پوشیدہ ہے-اپنے ستاروں کے ساتھ قدم بہ قدم آگے بڑھنے کی سچی کہانی۔

یہ بھی پڑھئے:غزہ میں عالمی استحکام فوج تعینات کرنے کا عمل آئندہ ماہ شروع ہوسکتا ہے

شانیب بخشی کی ہدایتکاری میں بنی ڈاکومینٹری ستاروں کے ستارے۱۹؍ دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ یہ ڈاکومینٹری خاص طور پر عامر خان ٹاکیز کے یوٹیوب چینل پر ناظرین کے لیے دستیاب ہوگی۔ عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بنی فلم ستارے زمین پر میں عامر خان اور جنیلیا ڈی سوزا مرکزی کرداروں میں ہیں، جبکہ فلم میں ۱۰؍ نئے ابھرتے ہوئے فنکار بھی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:’مصنوعی ذہانت ‘کے معمار اجتماعی طور پر ٹائم میگزین کے ’پرسن آف دی ایئر‘

اس فلم کے گیت امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں اور موسیقی شنکر احسان لوئے نے دی ہے۔ فلم کی کہانی دیویا ندھی شرما نے تحریر کی ہے۔ اس کا پروڈکشن عامر خان اور اپرنا پروہت نے کیا ہے  جبکہ بی سری نواس راؤ اور روی بھگچندکا شریک پروڈیوسر ہیں۔ آر ایس پرسنّا کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم ۲۰؍جون  ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK