• Tue, 17 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان فرحان اختر اور رنویر سنگھ کے درمیان ثالثی کا کرداراداکریں گے

Updated: February 17, 2026, 4:04 PM IST | Mumbai

فلمی صنعت میں کافی عرصے سے یہ چرچا تھی کہ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے پروڈکشن بینر اور رنویر سنگھ کے درمیان ’’ڈان ۳ ‘‘کے معاملے پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

AAmir Khan.Photo:INN
عامر خان۔ تصویر:آئی این این

فلمی صنعت میں کافی عرصے سے یہ چرچا تھی  کہ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے پروڈکشن بینر اور رنویر سنگھ کے درمیان  ’’ڈان ۳ ‘‘کے معاملے پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ جو باتیں پہلے بند دروازوں کے پیچھے سرگوشیوں تک محدود تھیں، اب کھل کر سامنے آ گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم سے اداکار کے علیحدہ ہونے کے بعد پروڈیوسرزپر تقریباً ۴۰؍ کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ پروڈیوسرز گلڈ آف انڈیا دونوں کے درمیان ملاقات کروا کر تنازع حل کرنے کی کوشش کرے گی۔
اس دوران چند روز قبل کئی پروڈیوسرس اور اسٹوڈیو ایگزیکٹوز کو عامر خان کی ممبئی رہائش گاہ پر جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید یہ ملاقات اسی تنازع سے متعلق ہے۔ تاہم اب یہ واضح ہوا ہے کہ وہ ملاقاتیں کسی اور مقصد کے لیے تھیں اور جاری تنازع سے ان کا براہِ راست تعلق نہیں تھا۔
 عامر خان نے ثالث کا کردار نبھائیں گے
 ہندوستان ٹائمزسٹی کی رپورٹ کے مطابق عامر خان کی رہائش گاہ پر ایک اہم ملاقات واقعی ہوئی، جس کا مقصد پروڈکشن بینر اور اداکار کے درمیان جاری اختلافات کو سلجھانا تھا۔ رپورٹ کے مطابق عامر خان نے بطور ثالث مداخلت کی ہے تاکہ رنویر سنگھ اورایکسل اینٹرٹینمنٹ کے درمیان کشیدگی کم کی جا سکے۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ ’’عامر رنویر سنگھ اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کے درمیان مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان کچھ معاملات زیرِ التوا تھے، جنہوں نے سب کی توجہ حاصل کی۔ ان کے گھر پر ہونے والی ملاقاتیں اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔‘‘
یاد رہے کہ اس ملاقات کے بعد کئی نمایاں پروڈیوسرز کو عامر خان کی رہائش گاہ سے نکلتے دیکھا گیا۔ شرکاء میںکرن جوہر، ایکتا کپور، فرحان اختر، ساجد ناڈیاڈ والا، رتیش سدھوانی، زویا اختراور پونیت گوئنکا  شامل تھے، جس کے بعد اس ملاقات کے ایجنڈے پر وسیع پیمانے پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھئے:رِچاچڈھانے اپنے کریئر کے ابتدائی تجربے کا ذکر کیا، قابلِ اعتماد شخص نے دھوکہ دیا تھا

دوسری جانب، رنویر سنگھ کے ’’ڈان ۳‘‘ سے علیحدہ ہونے کے بعد رپورٹس کے مطابق فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے اداکار سے۴۰؍ کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا، جو فلم کی پری پروڈکشن پر اٹھنے والے اخراجات کی عکاسی کرتا ہے۔رنویر سنگھ کے فلم چھوڑنے کی خبر سامنے آنے کے بعد سے یہ معاملہ انڈسٹری میں مسلسل بحث کا موضوع بنا ہوا ہے، اور مختلف و متضاد رپورٹس گردش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:یوکے، ہندوستان میں منکی پاکس کی نئی قسم، ڈبلیو ایچ او کی نگرانی کی ہدایت

ابھی تک کسی متبادل اداکار کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ابتدائی خبروں کے مطابق رنویر سنگھ ایک اور گینگسٹر پر مبنی فلم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنی اگلی فلم ’’پرلئے‘‘ کو ترجیح دینا چاہتے ہیں اور اس کی پروڈکشن کو تیز رفتار شیڈول پر لے جانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK