• Sat, 28 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ میں طوفان،۱۰؍ لاکھ افراد بجلی سے محروم

Updated: November 28, 2026, 1:44 PM IST | Agency | Washington

ہزاروں پروازیں مؤخر،۴؍ سو سے زائد پروازیں منسوخ، واشنگٹن اور نیویارک کے بڑے ہوائی اڈے سب سے زیادہ متاثر۔

People walk with umbrellas during heavy rain in the US state of New York. Photo: X
امریکی ریاست نیویارک میں شدید بارش کےدوران لوگ چھتری لے کر گزرر ہے ہیں۔ تصویر: ایکس

امریکہ میں آنے والے شدید طوفان اور موسلا دھار بارش نے نظامِ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں۱۰؍ لاکھ کے قریب صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں پروازیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ طوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار۱۱۲؍ کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی جس سے متعدد درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔ شدید بارش کے سبب ساحلی علاقے زیر آب آ گئے۔

بجلی کی بندش کے اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ بجلی کی بندش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں پنسلوانیا سرفہرست ہے جہاں۲؍ لاکھ۷؍ ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک لاکھ ۷۹؍ہزار، میری لینڈ میں ایک لاکھ  ۳۹؍ ہزار، ورجینیا میں ایک لاکھ۶؍ ہزار، مسوری میں ایک لاکھ اور نیویارک ریاست میں ۶۸؍ہزار سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ پر اسپین کے دائیں بازو میں ذرا بھی انسانیت نہیں: ہسپانوی وزیراعظم

فضائی آپریشنز پر نظر رکھنے والے اداروں کے مطابق طوفان کے باعث قومی اور بین الاقوامی پروازیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔ امریکہ بھر میں۴۵۴؍ پروازیں منسوخ جبکہ۲؍ ہزار۴۱۱؍ تاخیر کا شکار ہوئیں جن میں واشنگٹن اور نیویارک کے بڑے ہوائی اڈے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ورجینیا، میری لینڈ، ڈیلاویئر، نیو جرسی، نیویارک اور نیو انگلینڈ کے ساحلی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار۵۰؍ سے۷۰؍ میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔ ہنگامی انتظامات کےنیویارک شہر کے محکمے کے مطابق لاگارڈیا ایئرپورٹ پر ہواؤں کی شدت۵۶؍ میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ طوفان اور غیر معمولی بلند سمندری لہروں کے باعث مشرقی ساحل کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ شدید موسمی حالات کے پیش نظر نیویارک میں تھینکس گیونگ کے موقع پر ہونے والی میسیز پریڈ کی۱۰۰؍ویں سالانہ تقریب کو پہلی مرتبہ نئے شیڈول پر منتقل کیا گیا ہے۔ 

فلوریڈا کیلئے امدادکا اعلان

دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا میں شدید طوفان اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے تقریباً ۱۰؍ کروڑ ڈالر کی وفاقی امداد کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ طوفان سے فلوریڈا بھی متاثر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK