Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ستارے زمین پر‘ کی اسپیشل اسکریننگ کیلئے عامر خان لگان‘ والے گاؤں جائیں گے

Updated: August 01, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai

عامر خان اپنی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ کی خصوصی اسکریننگ کیلئے وہ گاؤں جائیں گے جہاں ان کی فلم ’’لگان‘‘ کی شوٹنگ کی گئی تھی۔ گاؤں کے باشندوں نے عامر خان کے فیصلے کا استقبال کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’لگان‘‘عامر خان کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک ہے اور اب عامر خان نے اس گاؤں واپس جانے کا فیصلہ کیاہے جہاں دو دہائی قبل آسکر کیلئے نامزد ہونے والی فلم ’’لگان‘‘ کی شوٹنگ کی گئی تھی۔اس مرتبہ عامر خان اپنی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ کی خصوصی اسکریننگ کیلئے وہاں جائیں گے۔ عامر خان نے سنیما کو لوگوں سے قریب کرنے کیلئے یہ اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فلم، جسے ہندوستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی شہرت ملی، یوٹیوب پر ’’پے پر ویو ماڈل‘‘ (جنتا کا تھیٹر) کے تحت ریلیز کر دی گئی ہے۔ عامر خان نے زور دیا ہے کہ وہ دیہی علاقوں اوردیہات کے باشندوں کیلئے بھی فلم کو قابل رسائی بناناچاہتے ہیں۔گاؤں کے باشندوں نے عامر خان کے اس فیصلے کا استقبال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہنسل مہتا نے ’ستارے زمیں پر‘ کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کےفیصلے کی تعریف کی

عامر خان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘
یاد رہے کہ عامر خان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ میں ۱۰؍ معذور بچوں اروش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سمویت دیسائی، ایوش بھنسالی، رشی ششانی، رشبھ جین، نمن مشرا اور سمرن منگیشکر نے اداکاری کی ہے جو ڈاؤن سینڈروم سے متاثر ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے کی ہے جبکہ اسے عامر خان پروڈکشن کے تحت ریلیز کیا گیا ہے۔ عامر خان کے علاوہ جینیلیا دیشمکھ نے بھی فلم میں کلیدی کردار نبھایا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK