Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’رانجھنا‘‘ کی اے آئی کلائمیکس کے ساتھ ری ریلیز، آنند ایل رائے کی ایروز پر تنقید

Updated: July 18, 2025, 7:14 PM IST | Mumbai

آنند ایل راج نے ایروزانٹرنیشنل کے فلم رانجھنا‘‘ کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کئے گئے کلائمکس کے ساتھ ری ریلیز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ یکم اگست ۲۰۲۵ءکو یہ فلم ۱۲؍ سال بعد سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔

"Raanjhana" will be re-released in cinemas on August 1, 2025. Photo: INN
’’رانجھنا‘‘ یکم اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این

آنند ایل راج نے ایروز انٹرنیشنل کے فلم ’’ رانجھنا‘‘کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی مدد سے تیار کئے گئے کلائمکس کے ساتھ ری ریلیز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ ’’رانجھنا‘‘ ۱۲؍ سال بعد یکم اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی لیکن اس مرتبہ اس فلم کوٹویسٹ کےساتھ ریلیز کیا جائے گا۔فلم کے ری ریلیز کے پوسٹر میں لکھا ہوا ہے کہ ’’اس مرتبہ فلم کا کلائمکس آرٹی فیشنل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کریمینل جسٹس‘‘ ملک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی

اسکرین سے بات چیت کرتے ہوئے آنند نے کہا کہ ’’مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے فلم کی ریلیز کے اعلان کے متعلق علم ہوا۔ لوگ مجھے میسج بھیج کر یہ دریافت کررہے تھے کہ فلم کے کلائمکس کو تبدیل کیوں کیا گیا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایروز انٹرنیشنل سے رابطہ کیا تھااور اعتراض ظاہر کیا تھا لیکن جب انہیں کوئی وجہ نہیں ملی تو انہوں نے انہیں خط لکھنا موضوع سمجھا اور کہاکہ وہ اے آئی کی جانب سے تیار کی گئی فلم سے ان کا نام نکال دیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK