Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کریمینل جسٹس‘‘ ملک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی

Updated: July 18, 2025, 1:09 PM IST | Mumbai

پنکج ترپاٹھی کی ’’کریمینل جسٹس‘‘ ملک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر ’’بدنام آشرم‘‘کے سیزن ۳؍ کا پارٹ ۲؍ ہے جبکہ تیسرے نمبر پر ’’پنچایت سیزن ۴‘‘ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اورمیکس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’’کریمینل جسٹس‘‘ ملک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی ہے جس نے جیو ہاٹ اسٹار پر۷ء۲۷؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔ ہندوستان کے کورٹ روم فیملی ڈراما، جسے اپلوز انٹرٹینمنٹ اور بی بی سی اسٹوڈیو انڈیا نے پروڈیوس کیا ہے، ٹاپ ۵۰؍ ٹائٹلس لسٹ میں سر فہرست ہے۔ ’’کریمینل جسٹس‘‘کے بعد ’’ایک بدنام آشرم سیزن ۳؍ کا پارٹ ۲‘‘ ہے جس نے امیزون میکس پلیئر پر ۲۷ء ۱؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔اس سیاسی ڈراما کو پرکاش جھا کے پروڈکشن نے ریلیز کیا ہے۔ تیسرے نمبر پر امیزون پرائم ویڈیو کا ’’پنچایت سیزن ۴‘‘ ہے جس نے ۸ء۲۳؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’اسٹرینجر تھنگس‘‘ کے سیزن ۵؍ کا ٹیزر ریلیز، ۲۶؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگا

دیگر ٹاپ پرفارمرز میں ’’پاتال لوک کا سیزن ۲‘‘ ہے جس نے ۶ء۱۸؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں، چوتھے نمبر پر ’’اسکوئیڈ گیم ۳‘‘ ہے جس نے نیٹ فلکس پر ۵ء۱۶؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں، چوتھے نمبر پر’’ہنومان‘‘ کا سیزن ۶؍ ہے جس نے جیو ہاٹ اسٹار پر ۲ء۱۶؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔نیٹ فلکس کا اورینجل ہندی شو ’’دی رائلز‘‘ ہے جسے پرتیش نندی کمیونکیشنز نے پروڈیوس کیا ہےاور جس نے ۱۵ء ۵؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔ جیو ہاٹ اسٹار کا شو ’’دی سکریٹ آف شیلڈارز‘‘ بھی اس فہرست میں شامل ہے جس نے ۱۴ء ۵؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔ علاوہ ازیں امیزون ایم ایکس پلیئر کا شو ’’چڑیا اڑ‘‘(۷ء۱۳؍ملین ویوز) اورنیٹ فلکس کی فلم ’’جیول دی تھیف‘‘ (۱ء۱۳؍ ملین ویوز) ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ڈان ۳‘‘: کریتی سینن ہیروئن ہوں گی، ایکسیل انٹرٹینمنٹ کی تصدیق

پلیٹ فارمز کی رینکنگ 
جیو ہاٹ اسٹار ۱۶؍ ٹائٹلس کے ساتھ ٹاپ ۵۰؍ میں لیڈ کر رہا ہے جو او ٹی ٹی کی دنیا میں اس کے سب سے آگے ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ نیٹ فلکس نے ۱۴؍ انٹریز حاصل کی ہیں جبکہ امیزون ڈوئل پلیٹ فارمز، ایم ایکس پلیئر اور پرائم ویڈیو نےبھی ۸؍ ٹائٹلس پیش کئے ہیں۔ سونی لیو اور زی فائیو کو سب سے کم نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں کیونکہ ان کی کارکردگی زیادہ نمایاں نہیں ہے۔فکشن نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ویورز کی توجہ حاصل کرنا جاری رکھاہےجن میں سے ۵۰؍ فلموں یا ویب سیریز میں سے ۳۹؍ فلمیں یا ویب سیریز فکشن ہیں۔ فلم اور ریالٹی شو نے صرف ۵؍ ٹائٹلس حاصل کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK