Inquilab Logo Happiest Places to Work

شنایا کپور کی فلم ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ کا ٹریلر ریلیز، فلم ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی

Updated: July 02, 2025, 3:22 PM IST | Mumbai

فلمسازوں نے شنایا کپور کی فلم ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ شنایا کپور کے کریئر کی پہلی فلم ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

فلمسازوں نے شنایا کپور کی فلم ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ شنایا کپور کے کریئر کی پہلی فلم ہے۔

ٹریلر اور اس کی جھلکیاں
فلم کے ٹریلر میں وکرانت میسی اور شنایا کپور کے درمیان رامینٹک سینس دکھائے گئے ہیں۔ فلم کے دوسرے ہاف میں ٹویسٹ ہے جس میں تیسرے کردار کا تعارف کروایا گیا ہے۔ شنایا کپور نے فلم میں نابینا کا کردارادا کیا ہے۔

ٹریلر پر ردعمل
مداح فلم میں شنایا کپور کی اداکاری سے لطف اندروز ہوئے ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ شنایا تمام نیپو کڈز میں بہترین اداکارہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ فلم میں وشال مشرا کی موسیقی کو بھی سراہا جارہا ہے۔

کچھ ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ کے بارے میں

’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ کی ہدایتکاری سنتوش سنگھ نے انجام دی ہے جبکہ اس میں شنایا کپور اور وکرانت میسی نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ یہ فلم ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK