Inquilab Logo Happiest Places to Work

مادھون اور فاطمہ ثناء شیخ کی ’’آپ جیسا کوئی‘‘ کا ٹریلر جاری، ۱۱؍ جولائی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

Updated: June 25, 2025, 4:05 PM IST | Mumbai

آر مادھون اور فاطمہ ثناء شیخ کی فلم ’’آپ جیسا کوئی‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آرماردھون اور فاطمہ ثناء شیخ اپنی اگلی فلم ’’آپ جیسا کوئی‘‘ میں نظر آئیں گے جو ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ نیٹ فلکس نے فلم کا ٹریلر ریلیزکر دیا ہے۔ بدھ کو نیٹ فلکس نے فلم کا ۲۶؍ سیکنڈ پر مبنی ٹریلر ریلیز کیا جس میں آر مادھون نے ایک ۴۲؍ سالہ سنسکرت کے استاد شری رینو ترپاٹھی کا کردار نبھایا ہے۔ ان کی والدہ ان کی ملاقات ۳۲؍ سالہ مدھو بوس (فاطمہ ثناء شیخ) سے کرواتی ہیں۔

شری رینو اور فاطمہ ثناء شیخ لائف پارٹنرز کا انتظار کر رہے ہیں ۔ تاہم، شری رینو کی دوست اور ان کے اہل خانہ انہیں مدھو کے آزادی کے خیالات کے بارے میں متنبہ کرتے ہیں۔ شری رینو کیلئے مدھو کے لائف اسٹائل کو قبول کرنا مشکل ہوتا ہے۔ شری رینو شادی سے انکارکر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کیلئے نہیں بنے ہیں۔ دوسری جانب مدھو شری رینو سے کہتی ہیں کہ وہ دوسروں سے مختلف نہیں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: مادھوری اور ترپتی ڈمری کی ’’ماں بہن‘‘میں ویر پہاڑیہ ہیرو کا کردار ادا کرسکتے ہیں

’’آپ جیسا کوئی‘‘
’’آپ جیساکوئی‘‘ کی ہدایتکاری وویک سونی نے کی ہے جنہوں نے ’’میناکشی سندر ریشور‘‘ کی ہدایتکاری کا فریضہ بھی انجام دیا ہے۔ اس فلم کو کرن جوہر کے دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ آر مادھون نے فلم کے تعلق سے کہا کہ ’’ میں نے ہندی میں دو یا تین رومینٹک فلمیں کی ہیں۔ میں اپنی عمر کے لحاظ سے کہانی کا انتظار کر رہا تھا۔ جب میں نے یہ کہانی سنی تو مجھے لگا کہ مجھے اس سے بہتر موقع نہیں مل سکتا۔ اس کے علاوہ میں کنگ آف رامینس دھرما پروڈکشن کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔‘‘فاطمہ ثناءشیخ نے کہا کہ ’’ میں نے فلم کی اسکرپٹ پڑھی ۔ فلم کا ہر لمحہ خاص تھا۔ مجھے محسوس ہوا کہ میں ہر لمحے کے ساتھ خود کو جوڑ سکتی ہوں۔ علاوہ ازیں دھرما اور آر مادھون کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے میں نے اس فلم کا انتخاب کیا۔‘‘

یاد رہے کہ کرن جوہر نے اپوروا مہتا اورسمن مشرا کے ساتھ یہ فلم پروڈیوس کی ہے۔ کام کے محاذ پر آر مادھون آخری مرتبہ اکشے کمار کی فلم ’کیسری چیپٹر ۲‘‘ میں نظر آئے تھے جبکہ فاطمہ ثنا شیخ فی الحال اپنی اگلی فلم ’’میٹر ان دنوں‘‘ اور وبھو پوری کی فلم ’’گستاخ عشق‘‘ کی ریلیز کی تیاری کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK