• Thu, 02 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن نے گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کیا

Updated: October 02, 2025, 6:23 PM IST | Mumbai

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے نے اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیوز پر یوٹیوب اور گوگل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے تقریباً۴؍ کروڑ روپے کا معاوضہ بھی طلب کیا ہے۔

Aishwarya And Abhishek.Photo:INN
ایشوریہ اور ابھیشیک۔ تصویر:آئی این این

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے نے اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیوز پر یوٹیوب اور گوگل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے تقریباً۴؍ کروڑ روپے کا معاوضہ بھی طلب کیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی شخصیت، چہرے، آواز اور تصویر کے غیر قانونی اور جارحانہ استعمال پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیئے:گولڈی برار گینگ کے ۲؍ ممبر گرفتار، منور فاروقی کو قتل کرنے کا منصوبہ

روئٹرس کی رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے نے۶؍ ستمبر کو اپنی پٹیشن دائر کی تھی۔ تقریباً۱۵۰۰؍ صفحات پر مشتمل پٹیشن میں سیکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس شامل ہیں، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوٹیوب پر متعدد ویڈیوز ان کی تصاویر اور آوازوں کو فریب دہی، گمراہ کن اور توہین آمیز طریقوں سے استعمال کرتی ہیں۔ درخواست گزاروں کا دعویٰ ہے کہ اس طرح کے ویڈیوز سے نہ صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ ان کے بنیادی حق پرائیویسی کی بھی سنگین خلاف ورزی ہوتی ہے۔
اس معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے گوگل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب دینے کا حکم دیا ہے۔ جوڑے کی درخواست پر اگلی سماعت اب۱۵؍ جنوری۲۰۲۶ء کو ہوگی۔
اس سے پہلے بھی جوڑے نے درخواست دائر کی تھی 
 یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی جوڑے نے اے آئی ویڈیوز کے خلاف مقدمہ درج کیا ہو۔ ابھیشیک بچن نے اس سے پہلے بدھ۱۰؍ ستمبر کو دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی۔ اس درخواست میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی تشہیر اور شخصیت کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
 انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ ویب سائٹس اور آن لائن پلیٹ فارمز کو ان کی تصویر، شخصیت اور جعلی ویڈیوز، خاص طور پر جنسی مواد پر مشتمل ویڈیوز کے استعمال سے روکا جائے۔ قبل ازیں منگل کو ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن نے بھی اپنے شخصیت کے حقوق کے حوالے سے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ان دونوں کو عدالت سے راحت بھی مل گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK