Inquilab Logo Happiest Places to Work

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث شیئر بازاروں میں بڑی گراوٹ

Updated: March 04, 2026, 1:58 PM IST | Mumbai

مغربی ایشیا میں جاری جیو پولیٹیکل بحران اور بیرون ملک سے ملے منفی اشاروں کے درمیان بدھ کے روز گھریلو شیئر بازاروں میں زبردست گراوٹ رہی۔ بی ایس ای کا ۳۰؍ حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس ۰۳ء۱۷۱۰؍ پوائنٹس گر کر۸۲ء۷۸۵۲۸؍ پوائنٹس پر کھلا۔

Stock Market.Photo:INN
اسٹاک مارکیٹ۔ تصویر:آئی این این

مغربی ایشیا میں جاری جیو پولیٹیکل بحران اور بیرون ملک سے ملے منفی اشاروں کے درمیان بدھ کے روز گھریلو شیئر بازاروں میں زبردست گراوٹ رہی۔ بی ایس ای کا ۳۰؍ حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس ۰۳ء۱۷۱۰؍ پوائنٹس گر کر۸۲ء۷۸۵۲۸؍ پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ۸۸ء۱۶۲۷؍پوائنٹس یعنی ۰۳ء۲؍  فیصد نیچے۹۷ء۷۸۶۱۰؍ پوائنٹس پر تھا۔ 
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی۵۰؍ انڈیکس بھی۹۰ء۴۷۶؍ پوائنٹس گر کر۸۰ء۲۴۳۸۸؍ پوائنٹس پر کھلا۔  تادم تحریر یہ۳۵ء۴۹۸؍ پوائنٹس یعنی دو فیصد نیچے۳۵ء۲۴۳۶۷؍  پوائنٹس پر ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’سیارہ‘‘ کے وائرل آئی وی ڈرپ کلپ پر آہان پانڈے کا ردعمل

آئی ٹی کے علاوہ دیگر تمام شعبوں میں فروخت کا دباؤ غالب رہا۔ دھات، آٹو، بینکنگ، فائننس، رئیلیٹی، صارف پائیدار مصنوعات، تیل و گیس اور کیمیکل گروپس میں زیادہ گراوٹ دیکھی گئی۔ سینسیکس کی کمپنیوں میں ریلائنس انڈسٹریز، لارسن اینڈ ٹوبرو، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، مہندرا اینڈ مہندرا، ایکسس بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ٹاٹا اسٹیل اور ایئرٹیل نے بازار پر زیادہ دباؤ ڈالا۔ وہیں آئی ٹی سیکٹر کی چاروں کمپنیوں انفوسس، ٹی سی ایس، ٹیک مہندرا اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے شیئرز اوپر چل رہے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے:میسور:شاندار تاریخ اور عمدہ محلات کا حامل شہراپنی مثال آپ ہے

بیرون ملک بھی بدھ کو  شیئر بازاروں میں بڑی گراوٹ رہی۔ جاپان کا نکی  ۶۳ء۳؍ فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ ۷۱ء۲؍ فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ ۴۳ء۱؍ فیصد نیچے ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK