Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایرانی بحریہ کو آبدوزوں سمیت تباہ کردیا: امریکی سینٹ کام کمانڈر کا دعویٰ

Updated: March 04, 2026, 12:56 PM IST | Tehran

امریکی سینٹ کام کمانڈر ایڈمرل براڈ کوپر نےدعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بحریہ کو آبدوزوں سمیت تباہ کردیا، ہم ایران میں ایساکچھ نہیں چھوڑیں گے جو ہم پر حملہ کرسکے۔

 U.S. Central Command Shows Aircraft On The Flight Deck.Photo:INN
امریکی سینٹرل کمانڈ نے فلائٹ ڈیک پر ہوائی جہاز دکھایا ہے۔ تصویر:آئی این این

امریکی سینٹ کام کمانڈر ایڈمرل براڈ کوپر نےدعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بحریہ کو آبدوزوں سمیت تباہ کردیا، ہم ایران میں ایساکچھ نہیں چھوڑیں گے جو ہم پر حملہ کرسکے۔ 
تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر ایڈمرل براڈ کوپر نے بریفنگ میں بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج کی قیادت میں ایران کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے پیدا ہونے والے خطرات کا مکمل خاتمہ ہے۔ 
ایڈمرل براڈ کوپر نے بریفنگ کے دوران انکشاف کیا کہ اب تک ایران میں تقریباً ۲؍ہزار اہداف پر بمباری کی جا چکی ہے اور ایران کی پوری نیوی بشمول آبدوزوں کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ ۱۷؍ بحری جہاز براہِ راست کارروائی میں تباہ ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم ایران میں ان تمام چیزوں کو ختم کررہے ہیں جس سے ہم پر حملہ کیاجاسکتا ہے، آج ایک بھی ایرانی بحری جہاز خلیج، آبنائے ہرمز یا خلیجِ عمان میں نقل و حرکت نہیں کر رہا، اسرائیلی اور امریکی فضائیہ کو اس وقت ایران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’سیارہ‘‘ کے وائرل آئی وی ڈرپ کلپ پر آہان پانڈے کا ردعمل

آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں ۵۰؍ ہزار اہلکار،۲۰۰؍ فائٹر جیٹس اور۲؍ ایئر کرافٹ کیریئر حصہ لے رہے ہیں ، بی-۲ (B-2) اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر سرجیکل اسٹرائیکس  کی گئی ہیں تاکہ ایران کی جوابی حملہ کرنے کی صلاحیت کو ختم کیا جا سکے۔ 

یہ بھی پڑھئے:میسور:شاندار تاریخ اور عمدہ محلات کا حامل شہراپنی مثال آپ ہے

کمانڈر سینٹ کام کے مطابق ایران نے ۵۰۰؍ بیلسٹک میزائل اور۲؍ ہزار ڈرونز کے ذریعے شہری آبادیوں اور امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، تاہم امریکی دفاعی نظام نے سیکڑوں میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے پکڑے گئے ڈرونز کو ریورس انجینئرنگ کے ذریعے دوبارہ لانچ کرنے جیسے اقدامات بھی زیرِ غور ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK