بالی ووڈ کے مشہور اداکار مکل دیو کا ۵۴؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر میں کئی مشہور فلموں میں اداکاری کی تھی جن میں ’’سردار‘‘، ’’ آر۔۔ راجکمار‘‘ اور ’’جے ہو‘‘ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ مکل دیو کے انتقال کی وجہ اب تک نامعلوم ہے۔
EPAPER
Updated: May 24, 2025, 3:03 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے مشہور اداکار مکل دیو کا ۵۴؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر میں کئی مشہور فلموں میں اداکاری کی تھی جن میں ’’سردار‘‘، ’’ آر۔۔ راجکمار‘‘ اور ’’جے ہو‘‘ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ مکل دیو کے انتقال کی وجہ اب تک نامعلوم ہے۔
بالی ووڈ کے اداکار مکل دیو، جو ’’سردار‘‘ ، ’’آر۔۔راجکمار‘‘، ’’جے ہو‘‘ اور دیگر فلموں کیلئے مشہور تھے، کا آج ۵۴؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ جمعہ کی رات کو ان کا انتقال ہوا تھا اور ان کے انتقال کی خبر سنیچر کو ان کے اہل خانہ اور دوستوں تک پہنچی تھی۔ مکل دیو کی موت کی وجہ اب بھی نامعلوم ہے۔ ان کے قریبی خاندان اور دوستوں کے بیانات کا انتظار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: نی کیپ پر دہشت گردی کے الزامات کےاگلے دن کنسرٹ کے ٹکٹ ۹۰؍ سیکنڈ میں فروخت
اداکارہ اور ان کی قریبی دوست دیپ شیکھا ناگپال نے سوشل میڈیا پر ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوںنے انسٹاگرام پر مکل دیو کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ’’ریسٹ ان پیس‘‘ (آر آئی پی)۔‘‘ مکل دیو کو آخری مرتبہ ہندی فلم ’’انتھ دی اینڈ‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔ ان کی پیدائش نئی دہلی میں ہوئی تھی۔ ان کے آباو اجداد کا تعلق جالندھر سے تھا۔ مکل دیو کے واولد ہری دیو پولیس میں اسسٹنٹ کمشنر تھے جن کے نزدیک افغان کی ثقافت کی بہت اہمیت تھی۔ وہ پشتو اور فارسی بھی جانتے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: ایک دن ’’تخت‘‘ ضرور بناؤں گا: کرن جوہر
مکل دیو نے پہلی مرتبہ آٹھویں جماعت میں انٹرٹینمنٹ کا سامنا کیا تھا جب انہوں نے دور درشن کے ذریعے منعقد کئے گئے شو میں مائیکل جیکسن کی نقالی کی تھی۔ بعد ازیں انہوں نے اداکاری کی طرف مائل ہونے سے قبل اندراگاندھی اڑن اکیڈمی میں پائلٹ کی ٹریننگ لی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’پروڈکشن ہاؤسیز کو ٹی آر پی کیلئے اچھی کہانیوں کو تبدیل نہیں کرنا چاہئے‘‘
مکل دیو کے اداکاری کے کریئر کی شروعات
مکل دیو نے ۱۹۹۶ء کے ٹی وی ڈرامے ’’ممکن‘‘ کے ذریعے اداکاری کے کریئر کا آغاز کیا تھا جس میں انہوں نے وجئے پانڈے کا کردار نبھایا تھا۔ انہوں نے دوردرشن کے ایک ڈرامے ’’ایک سے بڑھ کر ایک‘‘ میں بھی اداکاری کی تھی اور ’’فیئر فیکٹر انڈیا‘‘ کے ایک شو کی میزبانی بھی کی تھی۔ مکل دیو نے فلم ’’دستک‘‘ کے ذریعے اپنے فلمی کریئر کی شروعات کی تھی جس میں انہوں نے اے سی پی روہت ملہوترہ کا کردارنبھایا تھا۔ اس سیریل میں ان کے مد مقابل مس یونیورس سشمتا سین تھیں۔