Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایک دن ’’تخت‘‘ ضرور بناؤں گا: کرن جوہر

Updated: May 17, 2025, 10:07 PM IST | Mumbai

فلمساز کرن جوہر نے ۲۰۲۰ء میں اعلان کیا تھا کہ وہ ’’تخت‘‘ نامی فلم بنارہے ہیں جس کی کاسٹ کے متعلق بھی خبریں جاری کی گئی تھی۔ اور فلم کی ریلیز کرسمس ۲۰۲۱ء مقرر کی گئی تھی۔ لیکن مختلف وجوہات کی بنیاد پر یہ فلم نہیں بن سکی۔

Karan Johar. Photo: INN
کرن جوہر۔ تصویر: آئی این این

’’تخت‘‘ نامی ایک پیریڈ ڈراما فلم کا اعلان کرن جوہر نے ۲۰۲۰ ءمیں کیا تھا جس میں عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، اور متعدد ستاروں کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ اعلان کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کرسمس ۲۰۲۱ء مقرر کی گئی تھی۔ تاہم، یہ فلم کبھی نہیں بن سکی جس کی وجہ کرن جوہر نے اب بیان کی ہے۔ گلاٹا پلس کو ایک حالیہ انٹرویو میں کرن جوہر سے پوچھا گیا کہ ان کی فلم ’’تخت‘‘ کا کیا ہوا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسے نہ بنانے کے پیچھے مختلف وجوہات تھیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اسے کبھی نہیں بنایا جائے گا تو فلمساز نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ ’’یہ فلم میں ایک نہ ایک دن ضرور بناؤں گا۔‘‘ 

کرن نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کو نہ بنانے کی کئی وجوہات تھیں، حالانکہ وہ تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سمیت رائے نے اس کا اسکرین پلے لکھا تھا اور یہ اب تک کا انہیں ملنے والا بہترین اسکرین پلے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مَیں نے اتنا بہتر اسکرین پلے کبھی نہیں دیکھا، اس لئے مَیں یہ فلم ایک دن ضرور بناؤں گا۔‘‘ خیال رہے کہ ’’تخت‘‘ کے ذریعے دو مغل بھائیوں اورنگزیب اور دارا شکوہ کے درمیان دشمنی کی کہانی پیش کرنی تھی۔اس فلم کو ہیرو یش جوہر اور اپوروا مہتا پروڈیوس کر رہے تھے۔ کاسٹ میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر، جھانوی کپور اور انیل کپور بھی شامل تھے۔ ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرسمس کے موقع پر ۲۴؍ دسمبر ۲۰۲۱ء کیا گیا تھا۔ شائقین کافی عرصے سے فلمسازوں سے اس فلم کو بنانے کی درخواست کر رہے ہیں۔ تاہم، غالباً حالیہ واقعات فلمسازوں کو فلم نہ بنانے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK