Inquilab Logo Happiest Places to Work

عادل حسین کا انکشاف: او ٹی ٹی نے مجھے ’’اینیمل‘‘ جیسی فلموں کو نہ کہنے کی آزادی دی

Updated: July 24, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai

معروف اداکار عادل حسین نے کہا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے ملنے والے اچھے معاوضے کی بدولت وہ ایسی فلموں کو آسانی سے ٹھکرا سکتے ہیں جو ان کے نظریات یا اقدار سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’’ اینیمل ‘‘ جیسی فلم کبھی نہیں کریں گے۔

Adil Hussain.Photo:INN
عادل حسین۔ تصویر:آئی این این

معروف اداکار  عادل حسین  نے کہا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے ملنے والے اچھے معاوضے کی بدولت وہ ایسی فلموں کو آسانی سے ٹھکرا سکتے ہیں جو ان کے نظریات یا اقدار سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ  سندیپ ریڈی وانگا  کی فلم ’’ اینیمل ‘‘ جیسی فلم کبھی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:اڈانی انرجی سالیوشنز کو آندھرا پردیش میں ۸۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ٹرانسمیشن پروجیکٹ ملا


اسکرین کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں عادل حسین نے خود کو خوش قسمت ترین اداکاروں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک اور دنیا کے مختلف حصوں سے مسلسل کام کی پیشکش ہوتی رہتی ہے، جس کی وجہ سے انہیں مالی تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا’’میں ان خوش قسمت اداکاروں میں سے ہوں جنہیں مختلف زبانوں، مختلف ممالک اور مختلف پلیٹ فارمز سے مسلسل کردار ملتے رہتے ہیں۔ میں نیٹ فلکس انڈیا کی مہنگی ترین سیریز ’’آپریشن سفید ساگر‘‘ کا حصہ ہوں، جس کے لیے مجھے بہت اچھا معاوضہ ملا۔ اسی طرح مسافر کیفے  کے لیے بھی مجھے اچھی ادائیگی کی گئی۔
عادل حسین اس وقت اپنے مصروف شیڈول میں تین مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ وہ سب سے پہلے پدما کمار نرسمہا مورتی  کی فلم ’’من میکس میاؤ زاکی ‘‘ میں نظر آئیں گے، جو ۲۴؍ جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی وہ  وکرانت میسی  کی پروڈیوس کردہ نیٹ فلکس سیریز ’’مسافر کیفے ‘‘  میں بھی دکھائی دیں گے، جبکہ ۷؍ اگست  کو وہ کارگل جنگ پر مبنی نیٹ فلکس کی سیریز ’’آپریشن سفید ساگر‘‘  میں  ایئر مارشل ونود پٹنی  کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا’’جب میں کہتا ہوں کہ مجھے اچھا معاوضہ ملتا ہے، تو ممکن ہے دوسرے اداکاروں کے مقابلے میں وہ کم ہو، لیکن میں نے اپنی زندگی اس انداز میں ترتیب دی ہے کہ اسی آمدنی میں خوشی سے گزارا ہو جاتا ہے، اور یہی میرے لیے کافی ہے۔  عادل حسین نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ وہ ’’کبیر سنگھ ‘‘  میں کام کرنے پر افسوس کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، یہ ان کے کریئر کی واحد فلم تھی جس میں انہوں نے اسکرپٹ پڑھے بغیر کام کیا۔ انہوں نے فلم کو ’’خواتین مخالف‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تشدد کی ترویج کرتی ہے اور وہ فلم دیکھتے ہوئے صرف ۲۰؍ منٹ بعد ہی سینما ہال سے باہر آ گئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر انہیں ۱۰۰؍ سے ۲۰۰؍ کروڑ روپے بھی دیے جائیں تو وہ ’’اینیمل ‘‘ جیسی فلم میں کام نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:نیٹ امتحان پیپر لیک احتجاج: مانوشی چھلر نے۲۰۱۵ء کا تجربہ یاد کیا


عادل حسین کے ان بیانات پر  سندیپ ریڈی وانگا  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  X  پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اداکار کی  لالچ اس کے فن سے زیادہ بڑی ہے ۔ وانگا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ مستقبل میں عادل حسین کے چہرے کو مصنوعی ذہانت (AI)  کے ذریعے تبدیل کر دیں گے اور یہ بھی کہا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ عادل حسین کو جانتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK