Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ہیرا منڈی‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد بھی کام کا ’انتظار‘ ہے: ادیتی راؤ حیدری

Updated: July 07, 2025, 6:01 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کہا کہ ’’ہیرا منڈی‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد میں نے کوئی فلم یا شو سائن نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اب بھی کام کا انتظار کر رہی ہوں۔

Famous Bollywood actress Aditi Rao Hydari. Photo: INN
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ادیتی راؤ حیدری۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کو سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’’ہیرامنڈی‘‘ میں ان کی اداکاری کیلئے جانا جاتا ہے جس میں منیشا کوریالا، سوناکشی سنہا اور دیگر نے اداکاری کی تھی۔ شو کی کامیابی کے باوجود ادیتی راؤ حیدری نے کہا کہ وہ نئی فلم یا شو سائن کرنے کا انتظار کر رہی ہیں۔ ادیتی راؤ حیدری نے لیلی سنگھ کے ساتھ اپنے حالیہ چیٹ میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خواتین کو درپیش مسلسل چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں انہیں اپنے کام کیلئے محبت اور تعریفیں سننے کو ملیں لیکن اس کے بعد ان کیلئے نئے کام کے دروازے نہیں کھلے۔

یہ بھی پڑھئے: سی بی ایف سی نے عامر خان کی فلم "ستارے زمیں پر" کو سرٹیفکیٹ دے دیا

ادیتی راؤ حیدری نے سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ کے تعلق کہا کہ ’’ہیرا منڈی‘‘ کی کامیابی کے باوجود میں نے اب تک کوئی فلم یا شو سائن نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مثال کے طور پر، ’’ہیرامنڈی‘‘ کے بعد، جس کیلئے مجھے کافی محبت اور تعریفیں موصول ہوئیں، کیا میں نے کوئی فلم یا شو سائن کیا، نہیں۔ میں نے نہیں کیا۔ میں اب بھی انتظار کر رہی ہوں۔ مجھے اس (ہیرامنڈی) سے بہت کچھ ملا لیکن میں اب بھی انتظار کر رہی ہوں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK