سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن نے عامر خان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ کو سرٹیفکیٹ دے دیا ہے- یہ فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی-
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 4:22 PM IST | Mumbai
سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن نے عامر خان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ کو سرٹیفکیٹ دے دیا ہے- یہ فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی-
عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘کو سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) کی طرف سے سرٹیفکیٹ مل گیا ہے جس کے بعد یہ فلم اپنی متعین تاریخ ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ یہ عامر خان کی فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کا سیکوئل ہے جو ۲۰۰۷ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق "اس فلم کو سی بی ایف سی کی طرف سے سرٹیفکیٹ نہ ملنے پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ سی بی ایف سی نے فلم میں دو ایڈیٹس کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ عامر خان نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ’’ستارے زمیں پر‘‘ کی
یہ بھی پڑھئے: کرناٹک میں ’’ٹھگ لائف‘‘ پر پابندی: سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کی سرزنش کی
ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے کی ہے۔‘’لال سنگھ چڈھا‘‘ کے بعد عامر خان اس فلم کے ذریعے تین سال بعد پردہ سیمیں پر لوٹیں گے۔ اس فلم میں ۱۰؍ ایسے بچوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جو دماغی طور پر کمزور ہیں۔ عامر خان نے اس فلم میں کوچ کا کردار نبھایا ہے۔ برٹش سینسر بورڈ نے اس فلم کو ۱۲؍ اے سرٹیفکیٹ دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ فلم ۱۲؍ سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد دیکھ سکتے ہیں۔ یہ فلم ۲؍ گھنٹہ ۳۵؍ منٹ طویل ہے۔ ’’ستارے زمیں پر‘‘ میں عامر خان کے علاوہ جینیلیا دیشمکھ، رشبھ جین، رشبھ جین، ، آیوش بھنسالی، اشیش پینڈسے، نمن مشرا اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔