Inquilab Logo Happiest Places to Work

افریقہ کپ آف نیشنز: سینیگال سے ٹائٹل چھن گیا، مراکش نئی افریقی چیمپئن قرار

Updated: March 18, 2026, 8:15 PM IST | Rabat

افریقی فٹ بال کنفیڈریشن (سی اے ایف) نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سینیگال سے چیمپئن ہونے کا اعزاز واپس لے لیا ہے اور مراکش کو باضابطہ طور پر `افریقہ کپ آف نیشنز۲۰۲۵ء کا فاتح قرار دے دیا ہے۔

Senegal Players.Photo:INN
سینیگال کے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

افریقی فٹ بال کنفیڈریشن (سی اے ایف) نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سینیگال سے چیمپئن ہونے کا اعزاز واپس لے لیا ہے اور مراکش کو باضابطہ طور پر `افریقہ کپ آف نیشنز۲۰۲۵ء کا فاتح قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ جنوری میں کھیلے گئے فائنل کے دوران پیدا ہونے والے تنازع اور سینیگال کی ٹیم کی جانب سے میدان چھوڑنے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔
جنوری۲۰۲۶ء میں کھیلے گئے فائنل میں سینیگال نے مراکش کے خلاف ۰۔۱؍گول  سے برتری حاصل کر لی تھی، تاہم ریفری کے ایک فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئےسینیگال کے کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا اور میدان سے باہر چلے گئے۔ سی اے ایف  کے اپیل بورڈ نے واضح کیا کہ ایونٹ کے آرٹیکل ۸۲؍ اور۸۴؍ کے تحت، اگر کوئی ٹیم کھیل کے دوران احتجاجاً میدان چھوڑتی ہے تو اسے میچ فورفیٹ  (میچ سے دستبرداری) تصور کیا جاتا ہے۔قوانین کے مطابق، میچ چھوڑنے کی پاداش میں سینیگال کو ناکام قرار دیا گیا ہے اور اب ریکارڈ بک میں مراکش کو اس فائنل کا ۰۔۳؍گول  سے فاتح تسلیم کیا گیا ہے۔فٹ بال کے ضوابط کے مطابق کھیل کی تکمیل میدان میں ضروری ہے۔ کسی بھی وجہ سے میچ ادھورا چھوڑنا ٹائٹل سے محرومی کا سبب بن سکتا ہے، جیسا کہ سینیگال کے معاملے میں ہوا۔
 افریقہ کپ آف نیشنز:سینیگال کا  عالمی عدالت برائے کھیل  سے رجوع کرنے کا اعلان
 سینیگال فٹ بال فیڈریشن نے افریقہ کپ آف نیشنز کا اعزاز واپس لے کر میزبان ملک مراکش کو دینے کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور ناقابل قبول  قرار دیتے ہوئے اسے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (سی اے ایس) میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مونا سنگھ کا آرین خان کی ہدایت کاری پر اظہارِ فخر، عاجزی کی تعریف


کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (سی اے ایف) کے اپیل بورڈ نے گزشتہ روز ایک حیران کن فیصلہ سناتے ہوئے سینیگال کی فائنل میں مراکش کے خلاف ۰۔۱؍گول کی جیت کو واک آؤٹ  کرنے کی بنیاد پر ۰۔۳؍گول کی شکست (بذریعہ ڈیفالٹ) میں تبدیل کر دیا تھا۔ یہ فیصلہ فائنل کے دو ماہ بعد سامنے آیا ہے، جس نے فٹ بال کی دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بی سی بی کے مستقبل پر آئی سی سی کے ساتھ تبادلہ خیال : بنگلہ دیش کے وزیر کھیل


ایف ایس ایف (ایف ایس ایف) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ افریقی فٹ بال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ فیڈریشن نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں واقع کھیلوں کی عالمی عدالت میں جلد از جلد لے کر جائے گی۔ قانونی ماہرین کے مطابق، اس اپیل کے حتمی فیصلے میں تقریباً ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔فیڈریشن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’’ایف ایس ایف کھیل کی دیانتداری اور کھیلوں کے انصاف پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اس معاملے میں عوام کو ہر پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK