Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیارا اڈوانی بیٹی کا نام پرینکا چوپڑہ سے متاثر ہوکر ’’کیارا‘‘ رکھنے والی تھیں

Updated: August 21, 2025, 8:25 PM IST | Mumbai

کیارا اڈوانی نے فلم فیئر کے ساتھ اپنے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ مستقبل میں ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تو وہ اس کا نام کیارا رکھیں گی لیکن اس وقت انہیں نام کی ضرورت تھی اسی لئے انہوں نے یہ نام اپنے لئے منتخب کر لیا۔ یاد رہے کہ کیارا اڈوانی نے عالیہ بھٹ کی وجہ سے اپنا نام تبدیل کیا تھا۔ جبکہ کیارا، ’’انجانا انجانی‘‘ میں پرینکا چوپڑہ کے کردار کا نام تھا۔

Kiara Advani and Sidharth Malhotra. Photo: INN
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترہ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک سدھارتھ ملہوترہ اور کیارا اڈوانی کے یہاں ۱۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے عوامی طور پر اپنی بیٹی کا نام ظاہر نہیں کیا تھا لیکن کیارا اڈوانی نے ایک مرتبہ ذکر کیا تھا کہ مستقبل میں اگر انہیں بیٹی ہوئی تو وہ اس کا نام پرینکا رکھیں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ پریویو تقریب: آرین خان کی پہلی تقریر، نروس نظر آئے

یاد رہے کہ کیارا اڈوانی کا حقیقی نام عالیہ اڈوانی ہے لیکن انہوں نے عالیہ بھٹ کے نام کی وجہ سے اپنا نام تبدیل کر لیا تھا۔ انہوں نے رنبیر کپور کی فلم ’’انجانا انجانی‘‘ میں یہ نام سنا تھا جو فوری طور پر انہیں پسند آگیا تھا۔ اب فلم فیئر کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کیارا اڈوانی نے کہا کہ ’’ان کا نام ’’کیارا‘‘ پرینکا چوپڑہ کی فلم سے متاثر تھا جس میں وہ کہتی ہیں ’’ہائی میرا نام کیارا ہے۔‘‘ کیارا اڈوانی نے اپنے نام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے لگا یہ کتنا خوبصورت نام ہے۔ اگر میری بیٹی ہوتی تو میں اس کا نام کیارا ہی رکھتی لیکن اس سے پہلے مجھے اپنے لئے نام کی ضرورت تھی اسی لئے میں نے اپنا نام کیارا رکھ لیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کاجول کی فلم’’ماں ‘‘ ۲۲؍ اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنا نام تبدیل کیوں کیا تو انہوں نے کہا کہ ’’۲۰۱۴ء میں میری پہلی فلم سے ہی میرا نام کیارا ہے۔ میں مداحوں کو عالیہ بھٹ کے نام سے پریشان نہیں کرنا چاہتی تھی۔ مجھے لگا کہ اپنی شناخت کو تبدیل کرنا زیادہ بہتر ہے۔ دو عالیہ کیوں؟ عالیہ بھٹ ویسے ہی مشہور اداکارہ تھیں اسی لئے میں نے ۲۰۱۴ء میں کیارا کے نام سے اپنے کریئر کی شروعات کی۔‘‘ کیارا ایڈوانی ماں بننے کے بعد اکثر اپنی بیٹی کا ذکر بھی کرتی ہیں۔ ۲۰۱۹ء میں اپنی فلم ’’گڈ نیوز‘‘ کے پروموشن کے درمیان کیارا اڈوانی سے پوچھا گیا تھا کہ وہ مستقبل میں اپنی بیٹی میں کرینہ کپور خان کی کون سی خوبی دیکھنے کی خواہشمند ہیں؟‘‘ جس کے جواب میں کیارا نے کہا کہ ’’اس کا اعتماد، اس کے اظہار اور اس کی شخصیت کا ہالہ۔ کرینہ کپور خان کی تمام خوبیاں۔ وہ ۱۰؍ میں سے ۱۰؍ ہے۔‘‘ اکشے کمار نے کیارا اڈوانی کے جواب میں اضافہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اور اس کا چہرہ بھی۔‘‘ اس درمیان سدھارتھ ملہوترہ اور کیارا اڈوانی نے اب تک اپنی بیٹی کا نام اور اس کی خصوصیات ظاہر نہیں کی ہیں۔ کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترہ کی لو اسٹوری کی شروعات ۲۰۱۸ء میں ایک سالگرہ کی تقریب سے ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنے رشتے کو مخفی رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK