Inquilab Logo

آدتیہ نارائن کنسرٹ کے دوران مداح پر برہم

Updated: February 12, 2024, 5:32 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

چھتیس گڑھ میں آدتیہ نارائن نے ایک مداح کو مائیک سے مارا اور اس کا فون کھینچ کر ناظرین کے درمیان پھینک دیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کا ردعمل ’’اتنا مغرور مگر کس لئے؟‘‘

Aditya Narayan. Photo: INN
آدتیہ نارائن۔ تصویر : آئی این این

گلوکار اور شو میزبان آدتیہ نارائن نے اپنے چھتیس گڑھ کے شو کے دوران ایک مداح کے فون پھینکنے کے بعد مداحوں کو ناراض کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پرآدتیہ کے بھیلائی کنسرٹ کے کئی ویڈیو سامنے آرہے ہیں۔ ویڈیو میں آدتیہ ۲۰۰۶ ء کی فلم’’ڈان‘‘ کا گانا ’’آج کی رات‘‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اسٹیج پر چلتے ہوئے اچانک وہ رُک جاتے ہیں اور ایک مداح کو بھیڑ میں دیکھتے ہیں۔ وہ اس مداح سے فون چھیننے کی کوشش کرتے ہیں مگر جب اس میں کامیابی نہیں ملتی اسے مارتے ہیں۔ اس کے بعد مداح کا فون ہاتھ سے کھینچ کر بھیڑمیں پھینک دیا۔ 
ایک انسٹاگرام صارف ’’ڈی فار ڈرگ‘‘ نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’گلوکار آدتیہ نارائن نے رنگتا کالج، بھیلائی کنسرٹ میں مداح سے فون چھینا اور اسے ہوا میں اچھال دیا۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by DforDurg ®️ (@dfordurg)

ویڈیو پر مداحوں نے کمنٹ کیا کہ ’’اگر مداح نہیں ہوگے تو وہ (اسٹار) بھی نہیں ہوںگے۔ یہاں سے ان کا زوال شروع ہوگیا ہے۔‘‘ایک مداح نے کہا کہ ’’کیا ہوا ہے آدتیہ نارئن کو؟ اتنا غصہ اور وہ بھی کس لئے؟ اپنے ہی مداح کی بے عزتی ؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK