Inquilab Logo

عدنان سمیع نے ’اینیمل‘ کا دفاع کیا، شعلے اور گاڈ فادر سے موازنہ

Updated: December 08, 2023, 10:35 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 موسیقار اور گلوکار عدنان سمیع نے حال ہی میںرنبیر کپور اسٹارر فلم ’اینیمل‘کا دفاع کیا۔ سوشل میڈیاپرپوسٹ شیئرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اس فلم کو اڈلٹ سرٹیفکیٹ ملاہے۔

A scene from the movie `Animal`. Photo: INN
فلم’اینیمل‘ کا ایک منظر۔ تصویر : آئی این این

موسیقار اور گلوکار عدنان سمیع نے حال ہی میںرنبیر کپور اسٹارر فلم ’اینیمل‘کا دفاع کیا۔ سوشل میڈیاپرپوسٹ شیئرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اس فلم کو اڈلٹ سرٹیفکیٹ ملاہے۔ اس کا  مطلب صاف ہےکہ فلم دیکھنے والے صحیح اور غلط میں فرق جانتےہیں۔ دراصل فلم کے تعلق سے  لوگوں کاکہنا ہے کہ یہ فلم سماج کو غلط پیغام دے رہی  ہے۔اس بات کو موضوع بناکر’اینیمل‘کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عدنان سمیع نےمزیدکہا کہ فلم کو تفریح کی بنیادپر دیکھنا چاہیے۔ اس میں منطق نہیں ڈھونڈنی چاہیے۔ انہوں نے کہامیں نے ابھی تک ’اینیمل‘ نہیںدیکھی۔لیکن میں ہمیشہ ایک تخلیقی فنکار کا دفاع کروں گا۔ عدنان نےاینیمل کا موازنہ امر اکبر انتھونی، شعلے، دیوار، دی گاڈ فادر، اسکارفیس جیسی فلموں سے کیا۔انہوں نے کہاکہ ان فلموں میں بغیر منطق کے مناظر اور جرائم دکھانے کے بعد بھی ان فلموں کو کلاسک سمجھا جاتا ہے۔
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’اگر آپ منطق تلاش کر رہے ہیں تو مجھے بتائیں کہ ’امر اکبر انتھونی‘میں دکھائے گئے غیر منطقی خون کے عطیہ کے پیچھے کیا منطق ہے۔ جس میں ایک ماں کے۳؍بیٹے ایک ہی وقت میں ایک ہی ٹیوب کے ذریعے اسے خون کا عطیہ دیتے ہیں۔‘‘ دیوارمی دکھائےگئے اخلاقیات کی وضاحت کریں یا شعلے میں’ٹھاکر‘کے گبر کو ہاتھ کے بغیر صرف پیروں سے مارنے کے پیچھے کیا منطق ہے!! فلم گاڈ فادر میں کیا منطق دکھائی گئی ہے؟ کوئنٹن ٹرانٹینو کو اتنا شاندار سمجھا جاتا ہے کہ اس نے خون خرابے سے ہی اپنا کرئیر بنایا!! ہم نے ’اسکارفیس‘ میںال پچینو کو بھی پسند کیا!! آخر میں انہوں نے کہا کہ فلمیں صرف تفریح کے لیے دیکھیں۔ ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگانے کبیر سنگھ کی ریلیز کے بعد کہا تھا کہ وہ اپنی اگلی فلم میں حقیقی تشدد دکھائیں گے۔ رنبیر کپور اسٹارر فلم اینیمل دیکھنے کے بعد ان کا یہ بیان بالکل درست لگتا ہے۔ اس ایکشن تھریلر ڈرامافلم کی لمبائی ۳؍ گھنٹے ۲۳؍منٹ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK