• Tue, 29 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ انڈیازگاٹ لیٹنٹ ۲‘‘ میں عدنان سمیع پر مذاق، گلوکار نے دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا

Updated: September 29, 2026, 4:08 PM IST | Mumbai

کامیڈی شو’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ۲‘‘ کا ایک حالیہ بونس ایپی سوڈ ان دنوں خاصا زیرِ بحث ہے۔ شو میں اداکار آیوشمان کھرانہ اپنی آنے والی فلم ’’اُڑتا تیر‘‘ کے بارے میں بات کر رہے تھے کہ کامیڈین آدتیہ کلشریشٹھ عرف کلو نے گلوکارعدنان سمیع کا نام لے کر ایسا جملہ کہہ دیا جس پر شو میں موجود افراد ہنس پڑے۔

Ayushman Khurana And Adnan Sami.Photo:INN
عدنان سمیع اور آیوشمان کھرانہ۔ تصویر:آئی این این

کامیڈی شو’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ۲‘‘ کا ایک حالیہ بونس ایپی سوڈ ان دنوں خاصا زیرِ بحث ہے۔ شو میں اداکار  آیوشمان کھرانہ  اپنی آنے والی فلم ’’اُڑتا تیر‘‘ کے بارے میں بات کر رہے تھے کہ کامیڈین  آدتیہ کلشریشٹھ عرف کلو  نے گلوکارعدنان سمیع کا نام لے کر ایسا جملہ کہہ دیا جس پر شو میں موجود افراد ہنس پڑے۔ بعد ازاں یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور عدنان  سمیع نے بھی اس پر دلچسپ انداز میں اپنا ردِعمل ظاہر کیا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by India’s Got Latent (@indiasgotlatent)


اس شو کے تازہ بونس ایپی سوڈ میں آیوشمان کھرانہ کے ساتھ کلو، کامیڈین رجت سود اور مینٹلِسٹ سہانی شاہ بھی موجود تھے۔ میزبان  سمے رائنا  نے آیوشمان سے ان کی آنے والی فلم’’اُڑتا تیر‘‘ کی کہانی کے بارے میں سوال کیا۔ آیوشمان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ فلم کی تشہیر کے لیے شو میں نہیں آئے ہیں، تاہم وہ فلم کے نام کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے فلم کو ہندوستان کی پہلی حب الوطنی مبنی مزاحیہ فلم قرار دیتے ہوئے اپنے کردار کے بارے میں بتایا۔  

یہ بھی پڑھئے:مداحوں کا انتظار ختم، وشال مشرا اور میتھن کا ’’تمہیں بھی ہم سے‘ گیت کل ریلیزہوگا

آیوشمان کے مطابق فلم میں وہ ایک  پاکستانی جاسوس  کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک مشن کے تحت ہندوستان آتا ہے، لیکن یہاں پہنچنے کے بعد اس کی یادداشت چلی جاتی ہے۔ اسے اپنی حب الوطنی تو یاد رہتی ہے، لیکن وہ یہ بھول جاتا ہے کہ اس کا تعلق کس ملک سے ہے اور خود کو ہندوستانی سمجھنے لگتا ہے۔ آیوشمان کھرانہ کی جانب سے فلم کی کہانی بتائے جانے کے فوراً بعد کلو نے مختصر سا جملہ کہا’’وہ عدنان سمیع ہے۔‘‘
 کلو کا یہ جملہ عدنان  کی زندگی کے اس پہلو کی جانب اشارہ تھا کہ انہوں نے پاکستان سے اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کیا، بعد میں ہندوستان منتقل ہوئے اور ۲۰۱۶ءمیں ہندوستانی شہریت حاصل کی۔ شو میں کلو کے اس جملے پر آیوشمان سمیت دیگر افراد ہنس پڑے۔    یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عدنان سمیع کی نظر بھی اس پر پڑی۔ انہوں نے وائرل ریل کے کمنٹ سیکشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا ’’پہلے مجھ سے حقوق حاصل کرو، پھر فلم بناؤ۔‘‘ عدنان سمیع کے اس جواب کو بھی صارفین نے دلچسپی سے لیا۔ ان کا ردِعمل اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ انہوں نے کلو کے مذاق کو سنجیدہ تنازع بنانے کے بجائے مزاحیہ انداز میں لیا۔  

یہ بھی پڑھئے:’’مسلسل سیکھتے ہوئے اداکاری کو بہتر بنانا ہی میرا ہدف ہے‘‘

عدنان سمیع نے اپنے موسیقی کے کریئر کا آغاز پاکستان میں کیا تھا اور بعد میں ہندوستان میں مستقل طور پر کام کیا۔ انہیں  یکم جنوری ۲۰۱۶ء کو ہندوستانی شہریت دی گئی۔ ان کی پاکستان سے ہندوستان منتقلی اور شہریت کا معاملہ کئی برسوں سے ان کی عوامی شناخت کا ایک نمایاں حصہ رہا ہے۔   
 فلم میں آیوشمان کا کردار  بلال  ایک پاکستانی جاسوس ہے جو ہندوستان میں مشن کے دوران ایک دھماکے کے بعد اپنی یادداشت کھو دیتا ہے۔ اسے اپنی حب الوطنی یاد رہتی ہے، لیکن وہ یہ بھول جاتا ہے کہ وہ کس ملک سے تعلق رکھتا ہے اور بالآخر خود کو ہندوستانی سمجھنے لگتا ہے۔  فلم میں آیوشمان کھرانہ کے ساتھ  سارہ علی خان  بھی اہم کردار میں ہیں، جبکہ دیگر فنکاروں میں  گلشن گروور، رام کپور،  سپریا پلگاؤںکر، اسمیتا تامبے، برجندر کالا اور  سندیپ آنند  شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK