اسٹار فٹ بالر محمد صلاح اور عمر مرموش کے شاندار گولز کی بدولت مصر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن آئیوری کوسٹ کو۲۔۳؍گول سے شکست دے کر افریقہ کپ آف نیشنز ۲۰۲۵ء کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 11, 2026, 6:09 PM IST | New Delhi
اسٹار فٹ بالر محمد صلاح اور عمر مرموش کے شاندار گولز کی بدولت مصر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن آئیوری کوسٹ کو۲۔۳؍گول سے شکست دے کر افریقہ کپ آف نیشنز ۲۰۲۵ء کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اسٹار فٹ بالر محمد صلاح اور عمر مرموش کے شاندار گولز کی بدولت مصر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن آئیوری کوسٹ کو۲۔۳؍گول سے شکست دے کر افریقہ کپ آف نیشنز ۲۰۲۵ء کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ہفتے کی رات مراکش کے شہر اگادیر میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں سات بار کی چیمپئن مصر نے کھیل کے آغاز سے ہی دباؤ بڑھا دیا۔ چوتھے ہی منٹ میں عمر مرموش نے امام عاشور کے بہترین پاس پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ کھیل کے ۳۲؍ ویں منٹ میں سینٹر بیک رامی ربیعہ نے ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اسکور ۰۔۲؍گول کر دیا۔
MISSION ACCOMPLISHED 🤩#ThePharaohs march on to the final four 🔥🔥🇪🇬#egyptnt pic.twitter.com/4PZPlOvsFP
— Egypt National Team (@EgyptNT_EN) January 10, 2026
دو سال قبل اپنی سرزمین پرخطاب جیتنے والی آئیوری کوسٹ نے میچ میں گیند پر گرفت مضبوط رکھی۔۴۰؍ ویں منٹ میں مصر کے احمد فتوح کے اپنے ہی گول میں گیند ڈالنے (Own Goal) کی بدولت آئیوری کوسٹ کا خسارہ کم ہو گیا۔دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی محمد صلاح نے ایک خوبصورت موو کو گول میں تبدیل کر کے مصر کی برتری۱۔۳؍ کر دی۔ اگرچہ ۷۳؍ ویں منٹ میں گیلا ڈوئی نے آئیوری کوسٹ کے لیے دوسرا گول کر کے میچ میں جان ڈال دی اور آخری ۱۵؍منٹ میں مصری گول پوسٹ کا شدید محاصرہ کیا، لیکن مصر کے دفاع نے حریف ٹیم کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔
سیمی فائنل میں مصر کا مقابلہ بدھ کو سینیگال سے ہوگا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں نائیجیریا نے الجزائر کو ۲سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں ان کا سامنا میزبان مراکش سے ہوگا۔ مصر نے محض ۳۰؍ فیصد بال پوزیشن کے باوجود اپنے کلینیکل فنشنگ اور مضبوط دفاع کی بدولت یہ اہم فتح سمیٹی۔
یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر سٹی نےایکسیٹر سٹی کے خلاف ۱۰؍گول کئے
ٹاٹا ممبئی میراتھن ۲۰۲۶ء میں ٹاپ عالمی ایتھلیٹ حصہ لیں گے
ٹاٹا ممبئی میراتھن ۱۸؍ جنوری کو اپنے۲۱؍ ویں ایڈیشن میں شروع ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے نامور ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس `گولڈ لیبل والی اس روڈ ریس میں اس بار مردوں اور خواتین کے زمرے میں نئے ریکارڈز بننے کے قوی امکانات ہیں۔ جس میں مردوں اور خواتین کی ریس میں متعدد عالمی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن کی ذاتی بہترین ٹائمنگ موجودہ کورس ریکارڈ سے بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھئے:انڈین آئیڈل سیزن ۳؍ کے فاتح پرشانت تمانگ کا اچانک انتقال
مردوں کی ریس میں ایتھوپیا کے بازے زیو اسماری ایرٹریا کے میراہوی کیسیٹ اور یوگانڈا کے وکٹر کیپلنگٹ شامل ہیں، جبکہ خواتین کی ریس میں بھی ریکارڈ توڑنے کے امکانات ہیں۔کل انعامی رقم ۳۹۰۲۳۸؍ ڈالر ہے، ٹاپ تین فِنشرز کو بالترتیب ۵۰۰۰۰، ۲۵۰۰۰؍ اور ۱۵۰۰۰؍ڈالر دیے جائیں گے اور ریکارڈ توڑنے والے کھلاڑی کو اضافی ۱۵۰۰۰؍ ڈالر دیے جائیں گے۔ٹاٹا ممبئی میراتھن اپنی بہترین تنظیم اور بین الاقوامی معیار کی وجہ سے عالمی روڈ ریسنگ سرکٹ پر ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں ٹاپ کلاس ایتھلیٹس کی شرکت ممبئی میراتھن کو ایشیا کی بڑی میراتھن ریسز میں سے ایک بناتی ہے۔