Inquilab Logo Happiest Places to Work

انٹرنیشنل یوگا ڈے: انوپم کھیر نے ٹائمز اسکوائر پر یوگا کیا

Updated: June 21, 2025, 4:19 PM IST | Mumbai

یوگا کے عالمی دن پر ٹائم اسکوائر، نیویارک میں منعقدہ یوگا میں انوپم کھیر نے ہندوستان کی نمائندگی کی۔ یاد رہے کہ انوپم کھیر اپنی ہدایتکاری میں بنی اگلی فلم ’’تنوی دی گریٹ‘‘ کے پریمیر کیلئے نیویارک میں ہیں جو ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ollywood actor Anupam Kher addresses a yoga session, organised by Consulate General of India. Picture: INN
بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر قونصلیٹ جنرل آف انڈیا کے زیر اہتمام یوگا سیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

شہور اداکار انوپم کھیرنے نیویارک میں منعقدہبگ ایپل کے ٹائم اسکوائر میں منعقدہ  نے یوگا کے عالمی دن پر ہندوستان کی نماندگی کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔ اپنے انسٹاگرام پر انوپم کھیر ٹائمز اسکوائر میں یوگا کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کئے ہیں۔ ایک ویڈیو میں انوپم کھیر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’نمستے، یہ دیکھنا دلچسپ ہے کہ دنیا کی مشہور جگہ پر یوگا کی جارہی ہے۔ میں اپنے دادا کو یوگا کرتے دیکھتے ہوئے بڑا ہوا ہوں۔ یوگا نہ صرف یہ کہ جسمانی صحت بلکہ ذہنی صحت کیلئے بھی اہم ہے۔ یہ عظیم اقدام ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ویر داس کا نیا کامیڈی شو ’’فول والیوم‘‘ جولائی میں نیٹ فلکس پر نشر ہوگا

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Anupam Kher (@anupampkher)

 دیگر تصاویر اور کلپس میں اداکار کو ٹائم اسکوائر پر دیگر افراد کے ساتھ یوگا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ کے کیشن میں لکھا ہے کہ ’’ٹائم اسکوائر یوگا کے بین الاقوامی دن پر ٹائم اسکوائر پر ہندوستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔‘‘ انہوں نے ٹائم اسکوائر نیویارک کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ 

کچھ یوگا کے عالمی دن کے بارے میں

ہر سال ۲۱؍ جون کو یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ انوپم کھیر اپنی ہدایتکاری میں بنی اگلی فلم ’’تنوی دی گریٹ‘‘ کے پریمئر کیلئے نیویارک گئے ہوئے ہیں جسے نیویارک  انڈین فلم فیسٹیول (این وائے آئی ایف ایف) اور آئی اے اے سی نے منعقد کیا ہے۔ نیویارک میں فلم کا پریمیر ۱۹؍، آسٹین میں پریمیر ۲۱؍ اور ہیوسٹن میں ۲۲؍ تاریخ کو منعقد کیا جائے گا۔ 
’’تنوی دی گریٹ‘‘ ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ ۱۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کی ریلیز کا اعلان کیا تھا۔ اس فلم میں ان کے علاوہ بومن ایرانی، پلوی جوشی، جیکی شراف، کرن ٹیکر، ناصر اور شبھانگی نے اداکاری کی ہے۔ اس فلم کو کھیر اسٹوڈیو اور این ایف ڈی سی نے لور مڈل کلاس کارپوریشن کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK