Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’چندو چیمپئن‘‘ کے بعد کارتک آرین کا نیا اسپورٹس ڈراما، کشمیر میں شوٹنگ

Updated: February 28, 2026, 9:08 PM IST | Mumbai

مرلی کانت پیٹکر پر بنی فلم ’’چندو چیمپئن‘‘ کی کامیابی کے بعد کبیر خان اور کارتک آرین ایک اور حقیقی کہانی پر مبنی اسپورٹس ڈراما پر کام کررہے ہیں۔ نئی فلم کشمیر کی کم عمر عالمی کک باکسنگ چیمپئن تجمل اسلام کے سفر سے متاثر ہے جس کی شوٹنگ سری نگر اور پہلگام میں جاری ہے۔

Kartik Aaryan. Photo: INN
کارتک آرین۔ تصویر: آئی این این

’’چندو چیمپئن‘‘ کی کامیابی کے بعد ہدایتکار کبیر خان اور اداکار کارتک آرین اور اداکارایک بار پھر اسپورٹس پر مبنی ڈرامے کے لیے متحد ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، کارتک اس فلم میں ایک کک باکسنگ کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو تنازعات سے متاثرہ کشمیر کی ایک نوجوان لڑکی کو عالمی چیمپئن شپ تک پہنچانے کی جدوجہد میں رہنمائی کرتا ہے۔ یہ فلم کشمیر کے بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی کم عمر عالمی کک باکسنگ چیمپئن تجمل اسلام کی زندگی سے متاثر ہے۔ تجمل نے محض سات برس کی عمر میں سب جونیئر ورلڈ ٹائٹل جیت کر عالمی سطح پر تاریخ رقم کی تھی۔ فلم میں نہ صرف ان کی کھیلوں کی کامیابیوں بلکہ سماجی اور ذاتی چیلنجوں کو بھی دکھایا جائے گا جن کا سامنا انہوں نے کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ابھے ورما اور شنایا کپور کی اگلی فلم کا عنوان ’’جیکب کارڈوسو‘‘ ہے

فلم کی شوٹنگ کشمیر میں شروع ہو چکی ہے۔ کارتک آرین پہلا شیڈول مکمل کر چکے ہیں جبکہ مارچ میں دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔ مرکزی مقامات میں سری نگر اور پہلگام شامل ہیں۔ پروڈکشن اکتوبر ۲۰۲۶ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ ریلیز کا ہدف ۲۰۲۷ء کے وسط میں رکھا گیا ہے۔ فلم کو اپلاز انٹرٹینمنٹ کے سمیر نائر کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دپیکا پڈوکون ’’وہائٹ لوٹس‘‘ سیزن ۴؍ سے علاحدہ

کبیر خان کے اس پروجیکٹ کے بعد کارتک ’’کیپٹن انڈیا‘‘ پر کام شروع کریں گے، جس کی ہدایت کاری شمیت امین کریں گے۔ یہ فلم آپریشن راحت پر مبنی ہے، جو جنگ زدہ خطے سے ہندوستان کے بڑے انخلائی مشن میں سے ایک تھا۔ ساتھ ہی وہ دھرما پروڈکشن کی ’’ناگ زیلا‘‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں اور انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں ایک میوزیکل رومانس بھی ان کی آئندہ ریلیز میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK