• Tue, 27 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’بارڈر ۲‘‘ کی کامیابی کے بعد بھوشن کمار نے ’’بارڈر ۳‘‘ کی تصدیق کی

Updated: January 27, 2026, 8:02 PM IST | Mumbai

’’ بارڈر۳‘‘ کی تصدیق: ۱۹۹۷ءمیں ریلیز ہونے والی ’بارڈر‘کو ناظرین نے بہت پسند کیا تھا اور اب ۲۸؍ سال بعد اس کے سیکوئل ’’بارڈر ۲‘‘ کو بھی ناظرین کافی پسند کر رہے ہیں۔ فلم نے چار دنوں میں ہی ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے۔ اس دوران میکرز نے ’’بارڈر ۳‘‘ پر بھی مہر لگا دی ہے۔

Border Movie.Photo:INN
بارڈر فلم۔تصویر:آئی این این

سنی دیول کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ ’’بارڈر ‘‘ اور ’’بارڈر ۲‘‘کی زبردست کامیابی کے بعد یہ فرنچائز اپنی اگلی قسط ’’بارڈر ۳‘‘ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پروڈیوسر بھوشن کمار نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ  ’’بارڈر ۲‘‘کو ہری جھنڈی مل گئی ہے اور اسے ’’بارڈر ۲‘‘ کے ڈائریکٹر انوراگ سنگھ ڈائریکٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:سیپ بلاٹر کا امریکی پالیسیوں کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان، عالمی سطح پر کھلبلی!

میکرز نے  ’’بارڈر ۳‘‘ پر لگائی مہر
ایک انٹرویو کے دوران بھوشن کمار نے انوراگ کے ساتھ بنائی جا نےوالی ایک الگ فلم کے بارے میں بات کی۔ بھوشن نے کہاکہ ’’ہم ان کی کمپنی اور اپنی کمپنی کے ساتھ ایک جوائنٹ وینچر (ایک الگ فلم) کر رہے ہیں۔ وہ اسے ڈائریکٹ کریں گے اور یہ کچھ نیا ہوگا۔ بارڈر ۳؍ بھی صحیح وقت پر بنے گی۔‘‘ پروڈیوسر نے پھر تصدیق کی کہ  ’’بارڈر ۳‘‘ کو ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ بھوشن کمار نے کہاکہ ’’ظاہر ہے، یہ ایک بڑی فرنچائز ہے۔ انوراگ نے اسے دوبارہ بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ اگر آپ تقریباً۳۰؍ سال بعد کسی چیز کو واپس لاتے ہیں اور اسے اتنا پیار مل رہا ہے، تو ہم یقینی طور پر اسے آگے بڑھائیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:دلیپ کمار کا ماننا تھا کہ ہندوستان کی روح تاریخ کی کتابوں میں نہیں بلکہ لوگوں میں رہتی ہے:سائرہ بانو

باکس آفس پر دھوم مچاتی  ’’بارڈر ۲‘‘
اس دوران ’’بارڈر ۲‘‘ باکس آفس پر زبردست کمائی کر رہی ہے۔ انوراگ سنگھ کے ڈائریکشن میں بننے والی  ’’بارڈر ۲‘‘ میں سنی دیول لیڈ رول میں ہیں، ساتھ میں ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی بھی ہیں۔ یہ فلم ٹی سیریز اور جے پی فلمز نے بنائی ہے، جو ۱۹۹۷ءکی کلاسک ’’بارڈر‘‘ کی وراثت کو آگے بڑھا رہی ہے۔ فلم کو زیادہ تر اچھے ریویوز بھی ملے ہیں۔ فلم نے گھریلو باکس آفس پر اب تک ۱۸۰؍ کروڑ روپے کمائے ہیں، جس میں سب سے زیادہ کمائی ریپبلک ڈے پر ہوئی۔ اس دن فلم نے ۵۹؍ کروڑ روپے کمائے اور اس کے ساتھ فلم کا ٹوٹل کلیکشن ۱۸۰؍ کروڑ روپے ہو گیا جبکہ عالمی سطح پر فلم نے۲۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرتے ہوئے دنیا بھر میں ۴ء۲۳۹؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK