اداکار ارجن رامپال ان دنوں اپنی فلموں کی کامیابی کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ ان کی حالیہ ریلیز فلم ’’دُھرندھر۲‘‘میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور یہ فلم باکس آفس پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: March 31, 2026, 3:05 PM IST | Mumbai
اداکار ارجن رامپال ان دنوں اپنی فلموں کی کامیابی کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ ان کی حالیہ ریلیز فلم ’’دُھرندھر۲‘‘میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور یہ فلم باکس آفس پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی ہے۔
اداکار ارجن رامپال ان دنوں اپنی فلموں کی کامیابی کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ ان کی حالیہ ریلیز فلم ’’دُھرندھر۲‘‘میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور یہ فلم باکس آفس پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی ہے۔ اس کامیابی کے موقع پر ارجن نے اپنے طویل فلمی سفر پر نظر ڈالی اور مداحوں کے لیے ایک خاص پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے خوابوں کے سچ ہونے کا راز بھی بتایا۔
ارجن رامپال نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں بچپن میں کاؤبوائے کا کردار ادا کرنے سے لے کر پہلی فلم ’’دُھرندھر‘‘اور اب ’’دُھرندھر‘‘ تک کا پورا سفر دکھایا گیا ہے۔مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ارجن نے لکھا’’بچپن میں کاؤبوائے بننے سے لے کر موکش اور اب دُھرندھر، دُھرندھر۲؍ تک… میں بہت خوش نصیب ہوں کہ اس سفر میں اتنے سارے لوگ میرے ساتھ رہے۔ میرے پیارے مداح، خاندان اور دوست آپ سبھی کا شکریہ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:رشبھ پنت اور کے ایل راہل کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع
انہوں نے دُھرندھرکی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر رنویر سنگھ کو ’’ببر شیر‘‘کہہ کر یاد کیا۔ ارجن نے آدتیہ دھر، وکرم، اوجس گوتم، سنجے دت، آر مادھون، راکیش بیدی اور دیگر فنکاروں کا بھی ذکر کیا۔پوسٹ میں ارجن رامپال نے کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہاکہ ’’ میں بہت زیادہ خوش ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ ایک دن خواب ضرور سچ ہوتے ہیں۔ صبر، لگن اور جنون اگر ان تینوں پر قائم رہا جائے تو خواب ضرور پورے ہوتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:جسے ہم مداخلت کرنے والا سمجھتے ہیں، وہ دراصل ایک سچا خیال ہوتا ہے: آدیوی سیش
دُھرندھر اور دُھرندھر۲؍ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بنی فلمیں ہیں۔ ان میں رنویر سنگھ ایک انڈرکور ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنٹ حمزہ کے کردار میں نظر آتے ہیں۔ فلم کراچی کے جرائم پیشہ گروہوں اور پاکستانی سیاسی حلقوں میں دراندازی کی کہانی بیان کرتی ہے۔ فلم میں ارجن رامپال اور رنویر سنگھ کے علاوہ، سنجے دت، آر مادھون، سارہ ارجن، راکیش بیدی اور دیگر فنکار بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔