Inquilab Logo Happiest Places to Work

اہان پانڈے کی علی عباس ظفر کے ساتھ وائی آر ایف فلم ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگی

Updated: July 24, 2026, 10:08 PM IST | Mumbai

اداکار اہان پانڈے کی یش راج فلمز (YRF) کے بینر تلے بننے والی نئی فلم، جس کا عنوان ابھی تک سامنے نہیں آیا۲۶؍ مارچ ۲۰۲۷ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایت کاری علی عباس ظفر کر رہے ہیں، جبکہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان یش راج فلمز نے کیا۔

Aishwarya And Ali Abbas Zafar.Photo:INN
علی عباس ظفر اور ایشوریہ ۔تصویر:آئی این این

اداکار  اہان پانڈے  کی  یش راج فلمز (YRF)  کے بینر تلے بننے والی نئی فلم، جس کا عنوان ابھی تک سامنے نہیں آیا۲۶؍ مارچ ۲۰۲۷ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایت کاری  علی عباس ظفر  کر رہے ہیں، جبکہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان یش راج فلمز نے جمعہ کو کیا۔ ’’سیارہ ‘‘ کی زبردست کامیابی کے بعد اہان پانڈے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ان کے ساتھ شروری  مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔ فلم کی کاسٹ میں آئشوریہ ٹھاکرے  اور بوبی دیول  بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی خدماتی برآمدات ۲۶۔۲۰۲۵ء میں بڑھ کر۳ء۴۲۱؍ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں


یہ فلم علی عباس ظفر  اور یش راج فلمز کے درمیان پانچواں اشتراک ہے۔ اس سے قبل وہ ’’میرے برادر کی دلہن‘‘، `’’غنڈے‘‘،’’سلطان‘‘ اور ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس نئی فلم کے ذریعے علی عباس ظفر ایک بار پھر رومانوی ایکشن ڈرامہ کے ساتھ وائی آر ایف میں واپسی کر رہے ہیں۔ گزشتہ اپریل میں اہان پانڈے نے فلم کے سیٹ سے پردے کے پیچھے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شوٹنگ کے آغاز کی اطلاع دی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:لیونل میسی جلد بین الاقوامی فٹبال کو خیرباد کہہ سکتے ہیں، الوداعی میچ کی تیاری


فلم کی کہانی اور دیگر تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔ اہان پانڈے، اداکارہ  اننیا پانڈے  کے کزن ہیں اور انہوں نے ۲۰۲۵ء میںموہت سوری  کی فلم’’سیارہ ‘‘ سے بطور ہیرو بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔  انیت پڈا  کے ساتھ اداکاری سے سجی یہ فلم عالمی باکس آفس پر ۵ء۵۸۱؍  کروڑ روپے  کا شاندار کاروبار کرنے میں کامیاب رہی۔
 فلموں میں اداکاری سے پہلے اہان نے ۲۰۱۶ء کی فلم  ’’ فریکی علی‘‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا۔ بعد ازاں وہ ’’راک آن۲‘‘ (۲۰۱۶ء)  اور ’’دی ریلوے مین: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف بھوپال۱۹۸۴ء (۲۰۲۳ء)  میں بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ ’’سیارہ ‘‘ میں اپنی شاندار کارکردگی پر اہان پانڈے کو IMDb Breakout Star STARmeter Award  سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK