Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجے دیوگن کے بیٹے یُگ جیکی چین کی ’’کراٹے کڈ‘‘ سے اداکاری کے کریئر کا آغاز کریں گے

Updated: May 14, 2025, 5:08 PM IST | Mumbai

اجے دیوگن کے بیٹے یُگ دیوگن جیکی چین کی فلم ’’کراٹے کڈ: لیجنڈس‘‘ کے ہندی ورژن سے اداکاری کے میدان میںقدم رکھیں گے۔ یہ فلم ہندوستان میں چار زبانوں میں ۳۰؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

Ajay Devgn and his son Yug Devgn. Photo: INN
اجے دیوگن اوران کے بیٹے یُگ دیوگن۔ تصویر: آئی این این

اجے دیوگن کے بیٹے یُگ دیوگن جیکی چین کی فلم ’’کراٹے کڈ: لیجنڈس‘‘ کے ہندی ورژن سے اپنے کریئر کی شروعات کریں گے۔ یہ فلم ۳۰؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی ۔ اس فلم کے ذریعے اجے دیوگن پہلی مرتبہ اپنے بیٹے کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ اجے دیوگن فلم کے لیجنڈی کردار مسٹر ہین، جسےجیکی چین نے نبھایا ہے، کو اور ان کے بیٹے یُگ دیوگن ویلن لی فونگ کو اپنی آواز دیں گے جسے فلم کے انگریزی ورژن میں بین وینگ نے نبھایا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کنگنا رناؤت ہارر فلم ’’بلیسڈ بی دی ایول‘‘ کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھیں گی

اس فلم کےذریعے اجے دیوگن پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی فلم میں نظر آئیں گے۔ اجے دیوگن، جو اپنی طاقتور آواز کیلئے جانے جاتے ہیں، فلم کے کردار مسٹر ہین کو اپنی آواز دیں گے ۔اس فلم سے یُگ دیوگن اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے۔ ’’کراٹے کڈ: لیجنڈس‘‘ ہندوستان میں چار زبانوں انگریزی، ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK