اجے دیوگن کی ’’درشیم ۳‘‘ پر کام جلد شروع ہوسکتا ہے کیونکہ فلمسازوں نے بامبے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر اسے بنانے کے متعلق آگاہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 30, 2025, 7:19 PM IST | Mumbai
اجے دیوگن کی ’’درشیم ۳‘‘ پر کام جلد شروع ہوسکتا ہے کیونکہ فلمسازوں نے بامبے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر اسے بنانے کے متعلق آگاہ کیا ہے۔
اجے دیوگن کی ’’درشیم‘‘ فرنچائز نے دو کامیاب فلمیں بنائی ہیں اور اس کے پروڈکشن ہاؤس نے تیسری فلم ’’درشیم ۳‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ پینوراما اسٹوڈیوز نے بامبے اسٹاک ایکسچینج کو ایک خط لکھا جس میں بتایا گیا کہ وہ اجے دیوگن کی اداکاری والی فلم ’’درشیم ۳‘‘ شروع کریں گے۔ابھیشیک پاٹھک، جنہوں نے ’’درشیم ۲‘‘ کی ہدایتکاری کی تھی، تیسرے حصے کی بھی ہدایت کاری کریں گے۔ واضح رہے کہ پہلی درشیم‘‘ وجے اور اس کے خاندان کے گرد گھومتی ہے، جو تبو کے ذریعے ادا کئے گئے ایک اعلیٰ درجے کے پولیس افسر کے بیٹے کو حادثاتی طور پر قتل کرنے کے بعد خود کو گہری پریشانی میں مبتلا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: رنویر سنگھ ’’شکتی مان‘‘ پر کام کررہے ہیں نہ اس سے وابستہ ہیں: ٹیم
اپنے تیز دماغ اور حکمت عملی پر بھروسہ کرتے ہوئے، وجے پولیس سے آگے رہنے اور اپنے خاندان کی حفاظت کرنے کا انتظام کرتا ہے۔ اجے دیوگن، تبو، شریا سرن، اور اشیتا دتہ پر مشتمل اس فلم نے تھیٹروں میں اعتدال پسند کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ڈجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے کے بعد اس نے کافی مقبولیت حاصلکی۔ اس کے بعد ’’درشیم ۲‘‘ بنائی گئی جس نے زبردست کاروبار کیا۔