• Tue, 16 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی، بی ایم سی الیکشن: ووٹر لسٹ میں اپنا نام کیسے تلاش کریں؟

Updated: December 16, 2025, 9:52 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

۱۵؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن( بی ایم سی) اور تھانے میونسپل کارپوریشن( ٹی ایم سی) سمیت ۲۹؍ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے لیکن کیا آپ نے یہ معلوم کیا کہ جو ووٹر لسٹ میونسپل انتخابات میں استعمال کی جائے گی اس میں آپ کا نام موجود ہے یا نہیں؟ اور کیا آپ نے اپنے ووٹر کی فکر کی؟

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

۱۵؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن( بی ایم سی) اور تھانے میونسپل کارپوریشن( ٹی ایم سی) سمیت ۲۹؍ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے لیکن کیا آپ نے یہ معلوم کیا کہ جو ووٹر لسٹ میونسپل انتخابات میں استعمال کی جائے گی اس میں آپ کا نام موجود ہے یا نہیں؟ اور کیا آپ نے اپنے ووٹر کی فکر کی؟ جمہوری نظام میں حق رائے دہی شہریوں کا سب سےطاقتور حق ہوتا ہے جس کی بنیاد پر شہری اپنے علاقے ، اسمبلی اور پارلیمانی حلقہ کا نمائندہ چن سکتے ہیں۔ یہ بنیادی حق اسی وقت حاصل ہو تا ہے جب آپ کا نام موجودہ ووٹر لسٹ میں شامل ہوں اور تب ہی آپ اپنے من پسند امیدوار کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر اپنے علاقے(وارڈ /پینل) کا نمائندہ(کارپوریٹر)  چن سکتے ہیں۔ جس علاقے ، بلڈنگ یا چالی میں جتنے ووٹر ہوتے ہیں ان کی اہمیت اتنی زیادہ ہوتی ہے اور زیادہ ووٹر ہونے کی بنیاد پر وہ کسی نمائندے سے اپنا مطالبہ بھی رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کلسٹر ڈیولپمنٹ کے پہلے مرحلے میں ۱۷؍ علاقے شامل

اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا آپ نے اپنے ووٹ کی فکر کی اور کیا یہ معلوم کیا کہ آپ کا نام موجودہ ووٹر لسٹ میں موجود ہے یا نہیں؟ اور کیا آپ یہ جانتے ہیںکہ ووٹر لسٹ میں نام کیسے تلاش کیاجاسکتا ہے؟قارئین کی اطلاع کیلئے یہ بتا دیں کہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹر لسٹ میں اپنا نام تلاش کرنے کیلئے ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے موبائل ایپ ’ مَت ادھیکار‘ اور لوکل سیلف گورنمنٹ ووٹر لسٹ کی ویب سائٹ : 
 mahasecvoterlist.in 
کے ذریعے نام تلاش کر سکتے ہیں۔
’مت ادھیکار‘ موبائل ایپ 
اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے موبائل ایپ ’ مَت ادھیکار‘ فی الحال صرف ’’گوگل پلے اسٹور‘‘ سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے ۲؍ طریقے سے ووٹر لسٹ میں نام تلاش کیا جاسکتا ہے۔۱۔ووٹر کے نام کے ذریعے اور ۲۔الیکشن کارڈ نمبر( ایپک نمبر : جو ووٹنگ فوٹو کارڈ میں تصویر کے بازو میں لکھا ہوتا ہے ) کی مدد سے تلاش کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: شہرومضافات میں بائیک ٹیکسی کا لائسنس منسوخ کرنے پر غور، بدھ کو میٹنگ طلب

کیسے تلاش کریں؟
اس ایپ کو اوپن کرنے پر پہلے شہری کو’ لوکل باڈی‘( میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل،نگر پنچایت وغیرہ) چنا ہوتا ہے اور کے بعد ضلع ، بلدیہ کا نام ، اس کے بعد ووٹر کے نام یا ووٹر شناختی کارڈنمبر(ایپک) کی مدد سے نام تلاش کیاجاسکتا ہے۔ نام یا ایپک نمبر ڈالنے کےبعد ’سرچ ‘پر کلک کرنے پر اگر شہری کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہو تو چند ہی لمحوں میں ووٹر کے نام کے ساتھ وارڈ نمبر، ووٹر لسٹ کا پارٹ نمبر،سیرئیل نمبر،حتمی ہونے پر پولنگ اسٹیشن اور بوتھ نمبر بھی دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ۳؍ سال کی تاخیر کے بعد بالآخر بی ایم سی الیکشن کا اعلان

یکم جولائی کی ووٹر لسٹ ہی بلدیاتی انتخابات میں استعمال ہوگی
ریاستی الیکشن کمشنر دنیش واگھمارے کے مطابق ۱۵؍ جنوری ۲۰۲۵ءکومنعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے اسمبلی حلقہ یکم جولائی۲۰۲۵ء کی ووٹر لسٹ استعمال کی جائے گی، اسی ووٹر لسٹ کو بلدیاتی انتخابات کیلئے وارڈ کی سطح پر تقسیم کیا جائے گا۔ ان فہرستوں سے ناموں کو خارج کرنے یا نئے ناموں کو شامل کرنے کا اختیار ریاستی الیکشن کمیشن یا میونسپل کارپوریشن کو نہیں ہے۔ اس لئے حکم جولائی کے بعد اگر کسی شہری کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کیاجاتا تب بھی وہ اس بلدیاتی انتخاب میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کر سکے گا۔ الیکشن کمشنر ک بقول وارڈ کی سطح پر حتمی انتخابی فہرستیں۱۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ءکو شائع کی جا چکی ہیں۔ پولنگ اسٹیشن کے مقامات کی فہرست۲۰؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کواور پولنگ اسٹیشن کے اعتبار سے ووٹر لسٹیں۲۷؍ دسمبر ۲۰۲۵ءکو شائع کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK