’’شیطان‘‘ کی کامیابی کے بعد اجے دیوگن نے اس کائنات کو وسیع کرتے ہوئے اس کی اگلی فلم ’’ماں‘‘ پیش کررہے ہیں جو ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس میں کاجول مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
EPAPER
Updated: May 26, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai
’’شیطان‘‘ کی کامیابی کے بعد اجے دیوگن نے اس کائنات کو وسیع کرتے ہوئے اس کی اگلی فلم ’’ماں‘‘ پیش کررہے ہیں جو ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس میں کاجول مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
اجے دیوگن، جیوتیکا اور آر مادھون کی اداکاری سے سجی فلم ’’شیطان‘‘ کی بڑی کامیابی کے بعد میکرز اس کائنات کو بڑھا رہے ہیں جس کا اگلا حصہ ’’ماں‘‘ ہے۔ اجے دیوگن کی پروڈیوس کردہ ’’ماں‘‘ ایک ہارر فلم ہے جس میں کاجول مرکزی کردار میں ہیں۔ اس کے ہدایتکار وشال فوریا ہیں جنہوں نے اس سے قبل ’’چھوری‘‘ اور ’’چھوری ۲‘‘ جیسی ہارر تھریلر فلمیں بنائی ہیں۔ فلم کے نئے پوسٹر میں کاجول کو ایک ماں کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو اپنے بچے کو بچانے کیلئے شیطان سے لڑ رہی ہیں۔ پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے کاجول نے لکھا ’’رکشک۔ بھکشک۔ ایم اے اے۔ محافظ، تباہ کن۔ ٹریلر ۴؍ دن میں ریلیز کیا جائے گا۔‘‘
#AjayDevgn has put his heart and soul as director in #MaaTheFilm .
— Sarang (@Fullofthought2) May 26, 2025
Hope queen of overacting #Kajol doesn`t ruin film 🤞
Inside Report - Ajay Devgn shot the film climax at grand scale . It has Never seen before twist 🔥 pic.twitter.com/RQ4h4ldiVi
خیال رہے کہ ’’ماں‘‘ کا ٹریلر ۳۰؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہو گا اور یہ فلم عامر خان کی ستارے زمین پر کے ایک ہفتے بعد ۲۷؍ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ’’ماں‘‘ کے پوسٹر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے اور صارف کاجول کی ہارر فلم میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔