Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اورامریکہ میں تجارتی معاہدے کی اُمید

Updated: June 04, 2025, 10:25 AM IST | Agency | Washington

امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹنک کے مطابق جو ممالک تیزی سے قدم اٹھاتے ہیں وہ بہتر سودے حاصل کرتے ہیں۔

US Commerce Secretary Howard Latnick (right) at the `US-India Strategic Partnership Forum`. Photo: PTI
’یو ایس -انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم‘ میں  امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹنک( دائیں)۔ تصویر: پی ٹی آئی

ہندوستان اور امریکہ میں  تجارتی معاہدے کی امید ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ یو ایس- انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم میں امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹنک نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کئی اہم باتیں کہیں۔ انہوں نے ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جلد تجارتی معاہدہ ہونے کا امکان ظاہر کیا۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ہاورڈ لٹنک نے کہا، ’’میں ہندوستان کا بہت بڑا فین ہوں اور ہندوستانی حکومت کے لوگ بھی یہ جانتے ہیں۔ ‘‘
  انہوں  نے مزید کہا، ’’میرے بہترین دوستوں میں سے ایک نکیش اروڑہ ہندوستانی ہیں۔ جب میں ہندوستان جاتا تھا تو ہم گھر پرپارٹیوں میں جاتے تھے، کرکٹ کھیلتے تھے اور بہت مزے کرتے تھے۔ ہندوستان میں گزارا ہوا وقت میرے لئے ایک خاص تجربہ رہا ہے۔ ‘‘
 لٹنک نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تعلقات پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ڈونالڈ ٹرمپ ہمارے انتظامیہ میں واحد لیڈر ہیں جنہیں پورے امریکہ کے عوام نے منتخب کیا جس طرح نریندر مودی کو ہندوستان میں پورے ملک کا مینڈیٹ ملا ہے، دنیا میں بہت کم لیڈر ایسے ہیں جنہیں اپنے ملک کے عوام نے اتنے بڑے پیمانے پر منتخب کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے باہمی تعلقات بہت مضبوط اور خاص ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:خصوصی اجلاس کیلئے ۱۶؍ پارٹیوں کا مودی کو خط

امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے کہا، ’’ جو ممالک تیزی سے قدم اٹھاتے ہیں وہ بہتر سودے حاصل کرتے ہیں۔ میرے خیال میں ہندوستان بھی ایسا ہی کر رہا ہے اور میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔ پہلے ایسے معاہدے ہونے میں دو سے تین سال لگتے تھے لیکن اب ہم انہیں ایک ماہ میں مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ممالک کے درمیان عام تجارتی عمل سے مختلف ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہم بہت اچھی پوزیشن میں ہیں اور جلد ہی ایک تجارتی معاہدہ ہو سکتا ہے جو امریکہ اور ہندوستان دونوں کے درمیان ہو گا۔ ‘‘ہاورڈ لٹنک نے یہ بھی کہا، ’’ مودی اور ٹرمپ کے مضبوط سیاسی تعلقات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات آسان ہو جاتے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا، ’’ جب ہم مذاکرات شروع کرتے ہیں تو ماحول پہلے سے ہی مثبت ہوتا ہے، اس سے مذاکرات تیزی سے آگے بڑھتے ہیں اور جلد حل تلاش کیا جاتا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK