Inquilab Logo Happiest Places to Work

آربی آئی غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے دروازے کھول سکتا ہے

Updated: June 04, 2025, 11:29 AM IST | Agency | New Delhi

دو غیر ملکی ادارے بھی آئی ڈی بی آئی بینک میں حصہ داری کی کوشش کر رہے ہیں۔

Reserve Bank of India. Photo: INN
ریزرو بینک آف انڈیا کی عمارت کا بیرونی حصہ۔ تصویر: آئی این این

آربی آئی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) آنے والے وقت میں کچھ اصولوں میں تبدیلی کر سکتا ہے، تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہندوستانی بینکوں میں زیادہ حصہ داری کا موقع مل سکے۔ پچھلے مہینےآربی آئی نے جاپان کی ’سومٹومو مٹسوئی بینکنگ کارپوریشن ‘کو یس بینک میں ۲۰؍ فیصد حصہ داری خریدنے کی اجازت دی۔ اس کے علاوہ دو غیر ملکی ادارے بھی آئی ڈی بی آئی بینک میں حصہ داری کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان اورامریکہ میں تجارتی معاہدے کی اُمید

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آر بی آئی غیر ملکی سرمایہ کاری کے قوانین کو کچھ حد تک نرم کرنے پر غور کر رہا ہے، کیونکہ ہندوستان کے یہ قوانین دنیا کی بڑی معیشتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سخت ہیں۔ گزشتہ ہفتے آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے ٹائمس آف انڈیا کو بتایا تھا کہ بینکنگ قوانین اور لائسنسنگ کے قوانین کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آر بی آئی اب ریگولیٹڈ مالیاتی اداروں (جسے آر بی آئی تسلیم کرتا ہے) کو زیادہ حصص رکھنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غیر ملکی بینک ہندوستان کی مارکیٹ میں تیزی سے اقتصادی ترقی اور علاقائی تجارتی معاہدوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستانی بینکنگ مارکیٹ اب بھی بہت بڑا ہے اور پوری طرح سے ترقی یافتہ نہیں ہے، اس لئے غیر ملکی بینک اسے ایک بڑے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK